وفاقی وزر ا ،سرکاری افسروں کے غیر ملکی دورے منسوخ

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وفاقی وزرا،سرکاری افسروں کے غیر ملکی دورے منسوخ ،نگران وزیراعظم نے منظوری دےدی،وزیر اعظم نے ہدایت کی ہے الیکشن کا عمل مکمل ہونے تک کسی کو بھی غیر ملکی دورے کےلئے ایکس پاکستان لیو نہ دی جائے۔

کابینہ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم نے وفاقی وزراء، مشیروں ،معاونین خصوصی ، وفاقی اداروں بشمول ماتحت اداروں ، خودمختار اداروں کے افسروں کو دی گئی غیر ملکی سرکاری یا نجی دوروں کی اجازت واپس لے لی،تمام وفاقی سیکرٹریز کو ہدایات کی تعمیل کو یقینی بنانے کاہدایت نامہ جاری کردیا گیا،نگران وزرا، افسروںو خودمختار اداروں کے حکام کے اجازت نامے بھی منسوخ کیے گئے۔

دوسری جانب وزیراعظم کے ترقیاتی بجٹ پر 53ارب کا کٹ لگانے کی تیاری کر لی گئی،ذرائع کے مطابق فنڈز روکنے کی تجاویز منظوری کیلئے قومی اقتصادی کونسل میں پیش کی جائیں گی،واضح رہے جولائی سے دسمبر 2023تک وزیراعظم اقدامات کے تحت تقریباً 2ارب جاری کئے گئے اور وزیراعظم اقدامات کے تحت بجٹ میں 80ارب کے 9منصوبے شامل تھے۔