مخصوص سیاسی جماعت کاریاستی اداروں کیخلاف غریب لوگوں کااستعمال،پروپیگنڈا پھر بے نقاب

اسلام آباد :(بیورورپورٹ) ریاستی اداروں کیخلاف مخصوص سیاسی جماعت کا پروپیگنڈا پھر بے نقاب ہو گیا،سوشل میڈیا پر مخصوص سیاسی جماعت کے ہینڈ لرز نے غلام شبیر نامی شخص کی ویڈیو وائرل کی، ویڈیو میں غلام شبیر نامی شخص ریاستی اداروں کےخلاف غلیظ زبان استعمال کر رہا ہے،پروپیگنڈا اکاونٹس نے غلام شبیر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر مذموم مقاصد کے حصول کےلئے وائرل کی۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تفتیش کی تو ہوشربا انکشافات سامنے آئے، غلام شبیر کا اعترافی بیان بھی منظر عام پر آ گیا،غلام شبیر ڈی جی خان کا رہائشی ہے، چند پیسوں کے عوض مجبور غلام شبیر سے مخصوص سیاسی جماعت کے کارندوں نے ریاستی اداروں کےخلاف ویڈیو بنوائی اور سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا شروع کر دیا۔

غلام شبیر نے اعتراف کیا پی ٹی آئی سے پیسوں کی لالچ میں آکر بیان دیا، مخصوص سیاسی جماعت کا پروپیگنڈا بیرونی ممالک سے ریاستی اداروں کےخلاف سوچی سمجھی سازش کے تحت کیا جارہا ہے،غلام شبیر نے اعترافی بیان کےساتھ ریاستی اداروں کے خلاف نعرے بازی پر معافی بھی مانگی، غلام شبیر کی ویڈیو مخصوص سیاسی جماعت کے ہینڈلر وقار خان نے شیئر کی جو امریکہ میں رہائش پذیر ہے،وقار خان میری لینڈ یو ایس اے میں پی ٹی آئی کا صدر ہے، وقار خان باہر بیٹھ کر مسلسل پاکستان ،اداروں کےخلاف پروپیگنڈا کرتا ہے۔

غلیظ پروپیگنڈا میں پارٹی لیڈرشپ کی شمولیت شرمناک و قابل مذمت ہے،سوشل میڈیا پر ریاستی اداروں کےخلاف غلیظ پروپیگنڈا مخصوص سیاسی جماعت کا وطیرہ بن چکا ،گزشتہ کچھ عرصے کے دوران بھی مخصوص سیاسی جماعت نے اعلیٰ عدلیہ کونشانہ بنایا،مخصوص سیاسی جماعت کا لسبیلہ شہدا کی شہادت پر بے بنیاد پروپیگنڈہ اورشہدا کے لواحقین کی دل آزاری بھی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ، پروپیگنڈا عکاسی کرتا ہے مخصوص سیاسی جماعت ملک دشمن عناصر کےساتھ ملکر پاکستان کو بدامنی و انتشار کی بھینٹ چڑھانا چاہتی ہے،ملک سے باہر بیٹھے سیاسی جماعت سے جڑے اور اکاو¿نٹس بھی ہر قیمت پر پاکستان مخالف پروپیگنڈا کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے۔