سپریم کورٹ کا صحافیوں کیخلاف نوٹس فوری واپس لینے کا حکم

اسلام آباد (مشرق نیوز) سپریم کورٹ نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ( ایف آئی اے) کو صحافیوں کو جاری کئے گئے نوٹس فوری واپس لینے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی ، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی بنچ میں شامل ہیں۔

اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان، صدر پریس ایسوسی ایشن سپریم کورٹ عقیل افضل عدالت میں پیش ہوئے جبکہ جن صحافیوں کو نوٹس جاری کئے گئے وہ بھی عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔