اسلام آباد،کراچی،پشاور:(بیورورپورٹ)اجرت دوگنا،قرض کی فراہمی،بھو ک مٹاﺅ پروگرام،ہر ضلع میں ایک یونیورسٹی قائم،غریب کیلئے مکان،علاج مفت،پیپلزپارٹی نے عوامی معاشی معاہدہ کے نام سے انتخابی منشور جاری کر دیا،منشور کاسلوگن ”چنو نئی سوچ‘ ‘رکھا گیا ہے۔
منشور کے مطابق اجرت پر کام کرنےوالوں کی حقیقی آمدن کو دوگنا کیا جائے گا، غریبوں، بے زمینوں ،محنت کشوں کو رہائشی مکان دئیے جائیں گے ،بھوک مٹاو¿ پروگرام شروع کیا جائے گا،تمام سکول جانےوالے بچوں کو مفت کھانا ، نوجوانوں کویوتھ کارڈ جاری کیا جائےگا جس کے ذریعے تعلیم یافتہ مرد و خواتین کو ایک سال تک وظیفہ ملے گا،مزدورکارڈ کے ذریعے لوگ نہ صرف اپنے بچوں کی سکول فیسیں ادا کر سکیں گے بلکہ اپنے اور خاندان کےلئے ہیلتھ انشورنس بھی حاصل کر سکیں گے ،مزدورکارڈ کے ذریعے لوگوں کو اولڈ ایج بینیفٹ بھی ملے گا۔
پی پی منشور کے مطابق ہاری کسان کارڈ جاری کیا جائےگا، ہاری کارڈ کے ذریعے ڈی اے پی، یوریا کھاد پر سبسڈیز دی جائیں گی ، فصلوں کا انشورنس ہوگا،وسیلہ حق پروگرام کے ذریعے غریب خواتین کو چھوٹے قرضے فراہم کیے جائیں گے، وسیلہ تعلیم کے ذریعے ہر مستحق بچے کو مالی امداد فراہم کی جائے گی اور مالی امداد اس بات سے مشروط ہوگی امداد حاصل کرنے والے بچے کی سکول میں حاضری کم از کم 70 فیصد ہو،ملک بھر میں پرائمری سطح کے علاج معالجے کی مفت سہولتیں، مفت ادویات مہیا کی جائیں گی، امراض قلب، جگر و گردوں کے امراض کا مفت علاج ہوگا،پاکستان کے ہر ضلع میں کم از کم ایک یونیورسٹی قائم کی جائے گی،ہر ضلع میں گرین انرجی کے نام پر پارک بنے گا، موسمیاتی تبدیلی کے نقصانات سے بچاو¿ کیلئے اقدامات بھی منشور میں شامل ہیں،پیپلز پارٹی نے الیکشن کیلئے ویب سائٹ بھی لانچ کردی۔
ادھر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر شیری رحمن نے کہاغربت ،بیروزگاری سے چھٹکارا منشور کا حصہ ہے،پیپلز پارٹی نے بینظیر انکم سپورٹ جیسا تاریخی پروگرام لانچ کیا، سی پیک منصوبے کی بنیاد آصف زرداری نے رکھی، ،دہشتگردی کےخلاف آپریشنز کیے، منشور بہت اہمیت کا حامل ہے،سائفر کی سیاست نہیں کرتے، شیری رحمن نے کہا”چنو نئی سوچ “ملک کو نئی سوچ و دانشمندانہ لیڈر شپ کی ضرورت ہے،مہنگائی ،غربت کےخلاف جنگ لڑنی ہے،سب کو برابر مواقع ملیں گے،کامیاب ہوکر ملک میں سولر پارکس بنائے جائیں گے۔
دوسری جانب پشاور میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاخان صاحب کہتے تھے سب کو جیلوں میں ڈالوں گا آج خود جیل میں ہیں، کہتے تھے این آر او نہیں دوں گا آج کہتے ہیں سب سے بات کرنے کو تیار ہیں،خان صاحب کو سمجھاتے رہے اگر گرفتار کرنا ہے تو مردوں کو کرو خواتین نہیں، بانی پی ٹی آئی کو کہتے رہے نفرت کی سیاست نہ کرو، سرپرائز کہہ کر اپنی ہی حکومت کو ختم کیا، آپ کو سرپرائز اب کیسا لگ رہا ہے؟پی ٹی آئی کےساتھ جو کچھ ہو رہا اس پر خوش نہیں ہونا چاہیے۔
بلاول بھٹو نے کہابھٹو کی بیٹی پر جعلی مقدمات بنانے والے کی اپنی بیٹی پر کیسز بنے،میں مخالفوں کی بیٹیوں کو جیلوں میں نہیں ڈالوں گا،جو کچھ کررہے ہیں کل آپ کےساتھ بھی ہوگا،ملک کے کونے کونے میں الیکشن مہم چلارہے ہیں دوسرے بھی مہم چلارہے ہیں مگر فرق اتنا ہے جیالے گھبرائے ہوئے نہیں،میں نفرت، تقسیم اور انتقام کی سیاست نہیں کروں گا،چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا پرانے سیاست دان ملک کو 90 کی دہائی کی جانب دھکیلنا چاہتے ہیں، ن لیگ اشرافیہ اور پیپلز پارٹی عوام کی نمائندگی کرتی ہے، 8 فروری کو آپ کی حکومت بنائیں گے، وزیراعظم آپ کا ہوگا،ملک میں موسم اچھا ہو گیا جو کہتے تھے سردی بہت ہے ان کا کیا بنے گا،مسائل کا حل صرف پیپلز پارٹی کے پاس ہے، مقابلہ تیر ،شیر کے درمیان ہے، شیر کا راستہ روکنا ہے تو تیر پر ٹھپا لگانا ہے، آزاد امیدواروں کو ووٹ دےکر اپنا ووٹ ضائع مت کریں۔
آئی جی پنجاب کا ڈیپوٹیشن پر گئے افسران کی واپسی کا حکم
محکمہ ماہی پروری، جھینگا فارمنگ کا فروغ پر حکومتی دعوﺅں کے باوجود عملی نتائج پر سوالیہ نشان
پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات میں پیشرفت،جماعت اسلامی نے احتجاج کا نیا محاذ کھول دیا
نئے صوبوں کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتیں پارلیمنٹ میں کھل کر بحث کریں :سپیکر پنجاب اسمبلی
ملک کی معاشی ترقی ، خوشحالی میں پیشہ ور ماہرین کا کردار انتہائی اہم ہے: چیئرمین سینٹ
دل کے مریضوں کیلئے طویل نیند خطرے کی علامت
محسن نقوی کی چودھری شجاعت سے ملاقات، انتظامی یونٹس بارے تبادلہ خیال
لکی مروت ، پولیس وین میں دھماکہ، دو اہلکاروں سمیت 5افراد زخمی
ہرشیت رانا کی اکڑ ختم، پاکستانی کھلاڑیوں نے بولتی بند کردی
اداکار سلمان خان نے شردھا کپور سے معافی مانگ لی

















