راولپنڈی: (بیورورپورٹ)سابق وزیراعظم وصدر ن لیگ شہبازشریف نے کہاہے نواز شریف کو مناظرے کی دعوت دینے والے اپنے صوبے کے معائنے کی دعوت دیں، مناظرہ بھی ہو گا ، موازنہ بھی ،کون خادم ،کس نے دھوکہ دیا اور لوٹا،فیصلہ8فروری کو ہوگا، نواز شریف کے منصوبے گنوانا شروع کروں تو شام ہو جائے گی۔
لیاقت باغ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا سیاسی لیڈر نے کہا نواز شریف سے مناظرہ کرنا چاہتا ہے، میں نے کہا اپنے صوبے میں بلاو¿، مناظرہ بھی ہوگا، موازنہ بھی ، اپنے صوبے میں نواز شریف کو دعوت دیں،پنجاب میں نواز شریف نے ہسپتالوں میں مفت ادویات دیں، دل پر ہاتھ رکھ کر بتائیں، پی ٹی آئی نے کیا کیا؟ جھیکا گلی میں لینڈ سلائیڈنگ کے نقصانات سے نواز شریف نے بچایا، اربوں کے تعلیمی وظائف راولپنڈی کے بچوں کےلئے دئیے۔
صدر ن لیگ نے کہانواز شریف کو ایک بار پھر وزیراعظم بنائیں، راولپنڈی کو لاہور نہ بنا دیا تو میرا نام شہبازشریف نہیں ہے، وعدہ کرتا ہوں نواز شریف کے خادم کی طرح خدمت کروں گا،8فروری کو شیر شکار کرے گا،لوگوں نے اب اپنے ووٹ سے ثابت کرنا ہے،حکومت میں آکر عوام کی قسمت بدل دیں گے، نواز شریف کو موقع دیا تو راولپنڈی میں بلیو ٹرین ،بجلی پر چلنے والی بسیں لائیں گے۔
آئی جی پنجاب کا ڈیپوٹیشن پر گئے افسران کی واپسی کا حکم
محکمہ ماہی پروری، جھینگا فارمنگ کا فروغ پر حکومتی دعوﺅں کے باوجود عملی نتائج پر سوالیہ نشان
پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات میں پیشرفت،جماعت اسلامی نے احتجاج کا نیا محاذ کھول دیا
نئے صوبوں کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتیں پارلیمنٹ میں کھل کر بحث کریں :سپیکر پنجاب اسمبلی
ملک کی معاشی ترقی ، خوشحالی میں پیشہ ور ماہرین کا کردار انتہائی اہم ہے: چیئرمین سینٹ
دل کے مریضوں کیلئے طویل نیند خطرے کی علامت
محسن نقوی کی چودھری شجاعت سے ملاقات، انتظامی یونٹس بارے تبادلہ خیال
لکی مروت ، پولیس وین میں دھماکہ، دو اہلکاروں سمیت 5افراد زخمی
ہرشیت رانا کی اکڑ ختم، پاکستانی کھلاڑیوں نے بولتی بند کردی
اداکار سلمان خان نے شردھا کپور سے معافی مانگ لی

















