ملتان:(بیورورپورٹ)پی پی215سے ن لیگ کے امیدوار شاہد محمود کو انتخابی مہم کے آغاز پر ہی بڑی کامیابی،جوئیہ فیملی نے بھرپور حمایت کااعلان کردیا۔
نیاز احمد جوئیہ آف امریکہ ، عرفان احمد جوئیہ، رانا ضمیر حسین ،رانا سجاد ،عمران سکندر جوئیہ، ناصر قاضی ،یاسر خان، چودھری سہیل اکرم، ڈاکٹر امتیاز، رانا شفقت بھائی اینڈ برادرز و اہلیان حلقہ نے حمایت کااعلان کرتے ہوئے کہا شاہد محمود کو بھاری اکثریت سے کامیابی کرائیں گے،جوئیہ فیملی کی حمایت سے سابق ایم پی اے و ن لیگی امیدوار شاہد محمود خان کی جیت یقینی ہو گئی ۔
شاہ محمود خان نے کہاحمایت پر جوئیہ فیملی کامشکور ہوں،کامیابی کے بعد عوام کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچاﺅں گا،عوام وعلاقے کی خدمت کیلئے دن رات ایک کردینگے،قائد نوازشریف اور مریم نواز کی قیادت میں پاکستان کو دوبارہ ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کریں گے،نوازشریف چوتھی بار وزیراعظم بن کر مہنگائی، بیروزگاری کاخاتمہ یقینی بنائیں گے۔
جوئیہ فیملی کی حمایت سے شاہد محمود کی پوزیشن مضبوط
















