سب کا ایک ہی نعرہ ”پلاٹ فار آل“ لاہور پریس کلب میں صحافیوں کا احتجاجی کیمپ قائم

لاہور (سٹاف رپورٹر) نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے صحافیوں کیلئے متنازعہ پلاٹ سکیم کے خلاف لاہورپریس کلب میں صحافتی تنظیموں نے احتجاجی کیمپ لگایا۔ کیمپ میں صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور پرامن احتجاج کا سلسلہ مطالبات تسلیم ہونے تک جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ۔ لاہورپریس کلب کے صدر ارشد انصاری نے احتجاجی کیمپ کے شرکاسے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ صحافتی نمائندوں کے مشاورتی اجلاس میں طے پانے والے طریقہ کار کے مطابق لاہورپریس کلب میں علامتی احتجاجی کیمپ لگایاگیاہے تاکہ پرامن انداز میں اپنے مطالبات حکام بالا تک پہنچائیں ۔ اور ہم توقع کرتے ہیں کہ ہوش کے ناخن لیتے ہوئے نگران پنجا ب حکومت صحافیوں کے حقوق پرشب خون نہیں مارے گی ۔انہوں نے کہاکہ ہمارا مطالبہ صرف ایک ہے کہ پنجاب جرنلسٹس ہاسنگ فانڈیشن ایکٹ کے مروجہ طریقہ کار کے مطابق لاہورپریس کلب کے ممبران کو یکساں رقبے کے پلاٹ الاٹ کئے جائیں اس کے علاوہ کوئی طریقہ ناتو شفاف ہے اور نہ ہی قابل عمل ہے کیونکہ ہماری لاہورپریس کلب کی لسٹ میں رپورٹرز، کیمر ہ مین ، فوٹوگرافر ، پروڈیوسر ، سب ایڈیٹر ، کاپی ایڈیٹر ، اسائنمنٹ ایڈیٹر کی کوئی تفریق نہیں ہے ۔ اسی لئے ہم پلاٹ فار آل یعنی پلاٹ سب کے لئے کا مطالبہ کر رہے ہیں ۔ ارشد انصاری نے کہاکہ ہم توقع کرتے ہیں کہ پریس کلب کی چاری دیواری کے اندر ہونے والے پرامن احتجاج پر ہماری شنوائی ہوگی ، اگر ہمارے مطالبات نہیں مانے جاتے تو یہ احتجاج لاہورپریس کلب کے باہر وزیر اعلیٰ ہاﺅس کے سامنے تک کیا جائے گا اور نتائج کی تمام تر ذمہ داری نگران وزیراعلی پنجاب پر ہوگی ۔ انہوں نے آج بدھ کو بھی احتجاجی کیمپ جاری رکھنے کا اعلان کیا جس کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ انہوں نے کیمپ کے شرکاکا شکریہ اداکیا۔لاہورپریس کلب کے سیکرٹری زاہد عابد کا کہناتھاکہ ہم کسی سے تصادم نہیں چاہتے پرامن اور افہام و تفہیم سے معاملہ طے کرنا چاہتے ہیں اورامید کرتے ہیں کہ ہمارے پرامن احتجاج کو کمزوری نہیں سمجھاجائے گا اور نگران وزیر اعلی پنجاب کسی بھی قسم کے ایڈونچر سے باز رہیں گے۔ سینئرنائب صدر شیراز حسنات کا کہناتھاکہ صحافیوں کے ہرکاز کے لئے سیاسی وابستگیوں سے ہٹ کر لوگ احتجاج میں شرکت کررہے ہیں جو کہ خوش آئند ہے اور حکومت پر واضح کرتے ہیں کہ اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے ۔ احتجاجی کیمپ میں سینئر نائب صدر لاہورپریس کلب شرازحسنات ، نائب صدر امجد عثمانی ، ممبر گورننگ باڈی بدر سعید ، راناشہزاد ، عابد حسین کے علاوہ سینئر صحافی قمرالزمان بھٹی ، رانا خالد قمر ، عمر شریف ، خاور بیگ ، وقار بابری ، محمد عبداللہ ، قاضی طارق عزیز ، سید عتیق شاہ خ، مشفق راٹھور ، ظہیر احمد ، قیصر چوہان ، ڈاکٹر شجاعت حامد ، ندیم نواز شیخ ، امریز خان ، یاسین مغل ، میم سین بٹ ، حبیب چوہان ، دین محمد درد ، ندیم سلیمی ، زبیر محفوظ ، صداقت مغل ،جمال احمد، سیف اعوان ، ضیاالرحمن ، عرفان راجپورت ، نواب مقبول ، قیصر مغل ، اکرم رفیق ، عطیہ زیدی ، فرزانہ چوہدری ، ، شاہدہ بٹ سمیت صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔علاوہ ازیں صدر ارشد انصاری سے صحافی کالونی ایف بلاک کے وفد نے ملاقات کی ، وفد میں شیر افضل بٹ، صباممتاز بانو، سرفراز کاشر بٹ، قاضی طارق عزیز، نواب مقبول کے علاوہ پریس کلب گورننگ باڈی میں شامل ایف بلاک کے نمائندے جوائنٹ سیکرٹری جعفر بن یار ، ممبرز گورننگ باڈی عمران شیخ اور رانا شہزاد بھی شامل تھے۔ اس موقع پر صدر ارشد انصاری نے ایف بلاک کے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ عام انتخابات کے بعد ملک میں نئی حکومت بنتے ہی کوشش کی جائے گی کہ صحافی کالونی ایف بلاک میں ترقیاتی کام مکمل کروا دیئے جائیں ، صرف ایک ماہ کا انتظار کرنا ہوگا جس پر ایف بلاک کے وفد نے صدر پریس کلب ارشد انصاری کا شکریہ ادا کیا اور پریس کلب اور صحافی کالونی کے حوالے سے مکمل ساتھ دینے کا اعلان کیا۔