شاہین کی کپتانی میں کیویز کے ہاتھوں مسلسل چوتھی شکست

کرائسٹ چرچ (مشرق نیوز) نیوزی لینڈ نے چوتھے ٹی20 میچ میں پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی۔ کرائسٹ چرچ میں کھیلے جارہے سیریز کے چوتھے میچ میں قومی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بناسکی، پاکستانی ٹیم کے اوپنر صائم ایوب ایک مرتبہ پھر ناکام رہے، وہ محض ایک رن بناکر وکٹ گنوابیٹھے، بابراعظم 19 رنز بناکر ایڈم ملنے کا شکار بنے جبکہ فخر زمان 9، افتخار احمد 10 اور صاحبزادہ فرحان ایک رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ وکٹ کیپر بیٹر رضوان 6 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 90 رنز کی اننگز کھیلی نواز نے میچ کے اختتامی لمحات میں 9 گیندوں پر 21 رنز بناکر ناٹ آو¿ٹ رہے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے لوکی فرگوسن اور میٹ ہنری نے 2، 2 جبکہ ایڈم ملنے نے ایک وکٹ حاصل کی۔ہدف کے تعاقب میں کیوی ٹیم کا آغاز بھی اچھا نہ رہا، صرف 20 کے مجموعی سکور پر اوپنر فن ایلن 8، ول ینگ 4 اور ٹم سیفرٹ صفر پر پویلین روانہ ہوئے تاہم ڈیرل مچل اور گلین فلپس نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں ناقابل شکست 139 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔ پاکستان کی جانب سے تینوں وکٹیں کپتان شاہین آفریدی نے حاصل کیں۔