اوگرا نے ایل این جی 1.21 فی ایم ایم بی ٹی یو تک سستی کردی

اسلام آباد: (بیوروروپورٹ)اوگرا نے مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی قیمت میں 1.21 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تک کمی کردی،اوگرا کے مطابق سوئی ناردرن سسٹم پر جنوری میں ایل این جی 1.13 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ،سوئی سدرن سسٹم پر 1.21 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو سستی کی گئی۔

اوگرا کے مطابق ایل این جی کی قیمت میں کمی دسمبرکی قیمتوں کے مقابلے میں کم ہوئی ہیں، سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 13.68 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے جبکہ سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت 14.24 ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔