کراچی:(بیورورپورٹ)زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 12 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کمی ،سٹیٹ بینک نے ہفتہ وار اعدادوشمار جاری کردئیے۔
12 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے میں زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 12 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کمی سے 8 ارب 2 کروڑ 74 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے، غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی کے سبب زر مبادلہ ذخائر میں کمی آئی ۔
مرکزی بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران ایک کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا،کمرشل بینکوں کے ذخائر 5 ارب 11 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے،اعدادوشمار کے مطابق زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 11 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کمی سے 13 ارب 14 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی۔
غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی،سرکاری زرمبادلہ ذخائر میں 12 کروڑ ڈالر سے زائد کمی


















