لاہور (خبرنگار) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے نادہندہ سرکاری اداروں کی نئی فہرست جاری کردی ، لیسکو کے سرکاری محکموںکے ذمے اربوں روپے واجب الادا ہیں۔ ترجمان لیسکو کے مطابق واسا لاہور 5ارب روپے سے زائد کا نادہندہ ہے، ٹاﺅن میونسپل اتھارٹیز 4ارب روپے سے زائد ،پنجاب پولیس 58 کروڑ روپے سے زائد ،پنجاب ایریگیشن اینڈ پاور ڈیپارٹمنٹ 53کروڑ روپے سے زائد ،لاہور رنگ روڈ اتھارٹی 40کروڑ روپے سے زائد ،ڈسٹرکٹ گورنمنٹ لاہور 36کروڑ روپے سے زائد ،محکمہ صحت پنجاب 31کروڑ روپے سے زائد ،دسٹرکٹ گورنمنٹ قصور 30کروڑ روپے سے زائد کی نادہندہ ہے۔ ترجمان لیسکو کے مطابق محکمہ جیل پنجاب 24کروڑ روپے سے زائد ،لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی 23کروڑ روپے سے ،بیسک اینڈرورل ہیلتھ لاہور 17کروڑ روپے سے زائد ،ڈسٹرکٹ اینڈتحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال لاہور 13کروڑ روپے سے زائد ،ڈسٹرکٹ اینڈ تحصیل ہیدارٹر ہسپتال قصور 12کروڑ روپے سے زائد ،پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی 12کروڑ روپے سے زائد ،پنجاب ہیلتھ اینڈ ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ 10کروڑ روپے سے زائد کا نادہندہ ہے۔ ترجمان لیسکو کے مطابق پنجاب سینئر سول جج 9کروڑ روپے سے زائد ،سپریم کورٹ ساڑھے 8کروڑ روپے سے زائد ،پی اینڈ ڈبلیو 7کروڑ90لاکھ روپے سے زائد ،پاکستان براڈکاسٹنگ کارپوریشن 3 کروڑ90لاکھ روپے سے زائد ،جیولوجیکل سروے آف پاکستان 3کروڑ روپے سے زائد ،سنٹرل ایکسائز لینڈ کسٹم 3کروڑ روپے سے زائد ،نیشنل ہائی وے اتھارٹی 3 کروڑ روپے سے زائد ،کیبنٹ سیکرٹریٹ3کروڑ روپے سے زائد ،پنجاب سیف سٹی اتھارٹی 5کروڑ90لاکھ روپے سے زائد ،تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شیخوپورہ ساڑھے 5کروڑ روپے سے زائد ،ادارہ شماریات پنجاب 5کروڑ روپے سے زائد ،پنجاب پبلک سروس کمیشن 5کروڑ روپے سے زائد کا نادہندہ ہے، کنگ ایڈورڈ یونیورسٹی ساڑھے 4 کروڑ روپے سے زائد ،محکمہ ٹرانسپورٹ ڈسٹرکٹ گورنمنٹ لاہور ساڑے 4کروڑ روپے سے زائد ،محکمہ لائیو سٹاک ڈسٹرکٹ گورنمنٹ قصور 3کروڑ90لاکھ روپے ،سول سیکرٹریٹ3کروڑ90لاکھ روپے سے زائد ،ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب 3 کروڑروپے سے زائد ،میو ہسپتال 3 کروڑروپے سے زائد کا جبکہ محکمہ تعلیم سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ لاہور 3 کروڑروپے سے زائد کا نادہندہ ہے۔دوسری طرف لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پرڈائریکٹر کسٹمرسروسز رائے اصغر کی زیرنگرانی بجلی چوروں کے ساتھ ساتھ نادہندگان سے وصولی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 518نا دہندگان سے 1 کروڑ 10لاکھ روپے سے زائدکی وصولی کرلی گئی ہے۔نادرن سرکل میں چیف انجینئراو اینڈ ایم (ٹی اینڈ جی) ظفر ا قبال نے تحصیلدار سٹی مجاہد ضیا اور تحصیلدار شالیمار نوریز ہمایوں کی معاونت سے نادرن سرکل میں 52نا دہندگان سے0.89ملین اور ایسٹرن سرکل میں 71نا دہندگان سے2.61ملین کی ریکوری کی۔ دوسری جانب منیجر میٹریل ڈسپوزل انجینئر انور وٹونے تحصیلدارماڈل ٹاو¿ن رانا ارسال اور تحصیلدارکینٹ سجاد قریشی کے ساتھ مل کر سینٹرل سرکل میں 67نا دہندگان سے2.46 ملین اور ساو¿تھ سرکل میں 37نا دہندگان سے0.91ملین کی ریکوری کی۔ اسی طرح منیجر ٹیکنیکل انجینئر فاروق نے تحصیلدار ننکانہ اقبال رشید اور تحصیلدار شیخوپورہ اسلم گجر کی معاونت کے ساتھ ننکا نہ سرکل میں 36نا دہندگان سے0.64 ملین اور شیخوپورہ سرکل میں 89نا دہندگان سے1.86ملین کی ریکوری کی۔منیجر ای اینڈ ایس (پی ایم یو) انجینئر عباس علی نے نائب تحصیلدار قصور اور اوکاڑہ مرزا زاہد بیگ کی معاونت سے اوکاڑہ سرکل میں 94نا دہندگان سے 0.88 ملین جبکہ قصور سرکل میں 72نا دہندگان سے1.41 ملین کی ریکوری کی گئی۔ چیف انجینئرز تحصیل داروں کی معاونت سے ریکوری کو بہتر سے بہترین کر رہے ہیں۔126روز سے جاری مہم کے دوران69142 ڈیفالٹرز سے2 ارب روپے سے زائد کی ریکوری کر لی گئی۔ لیسکو ترجمان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق نادرن سرکل میں 9572نا دہندگان سے270.70ملین روپے، ایسٹرن سرکل میں 9056 نا دہندگان سے494.31 ملین کی ریکوری کی گئی۔ سینٹرل سرکل میں 7813نا دہندگان سے 260.64 ملین اور ساو¿تھ سرکل میں 3988نا دہندگان سے111.33 ملین کی ریکوری کی گئی۔ ننکانہ سرکل میں 6261نا دہندگان سے172.11 ملین اور شیخوپورہ سرکل میں 8417نا دہندگان سے 299.39 ملین کی ریکوری کی گئی، اوکاڑہ سرکل میں 10989نا دہندگان سے128.20 ملین جبکہ قصور سرکل میں 13046 نا دہندگان سے289.16 ملین کی ریکوری کی گئی۔چیف ایگزیکٹو لیسکو کا کہنا ہے کہ نا دہندگان کے باعث ادارے کو نقصان کا سامنا ہے، ان کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رہیگا۔
لیسکو،نادہندہ سرکاری اداروں کی نئی فہرست جاری ،نادہندگان سے مزید ایک کروڑ سے زائد وصولی
















