اسلام آباد:(بیورورپورٹ)نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑدورہ ڈیوس مختصر کر دیا۔
پاک ایران کشیدگی کے تناظر میں قومی سلامتی کمیٹی اور وفاقی کابینہ کے اجلاس طلب کرلیے گئے۔
وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت جمعہ کو ہونے والے اجلاسوں میںپاک ایران تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ دی جائےگی،قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں تمام سروسز چیفس ،وفاقی وزرا ،وزارت دفاع اور خارجہ کے اعلیٰ حکام بھی شریک ہوں گے،پاک ایران کشیدہ صورت حال کو زیر غور لایا جائے گا۔
علاوہ ازیں طلب کیے گئے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملک کی موجودہ سلامتی کی صورت حال پر غور کیا جائےگا،ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں شرپسندوں کے خلاف حالیہ آپریشن پر بریفنگ دی جائے گی۔
وزیراعظم کا دورہ ڈیوس مختصر، قومی سلامتی کمیٹی ،وفاقی کابینہ کے اجلاس طلب
















