لاہور (اپنے رپورٹر سے) الامین اکیڈمی و فاﺅنڈیشن کے زیراہتمام جدید کالم نگاری کے بانی عبدالقادر حسن کی عہد ساز صحافتی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ایک روزہ ” عبدالقادر حسن کالم کانفرنس “ آج بروز بدھ مقامی ہوٹل میں منعقد ہو گی۔ کانفرنس صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ کانفرنس میں الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کی اہم شخصیات سمیت سیاسی ، سماجی ، کاروباری، ادبی اور دینی شخصیات شریک ہوں گی۔ کانفرنس میں میڈیا کی 30 شخصیات کو عبدالقادر ایوارڈ بھی دیئے جائیں گے۔ کانفرنس کے میزبان پیر ضیا الحق نقشبندی نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ عبدالقادر حسن کالم کانفرنس کا افتتاحی سیشن ” عبدالقادر حسن اپنی تحریروں کے آئینے میں“کے عنوان سے صبح 10 بجے شروع ہو گا جس کے صدارتی پینل میں الطاف حسن قریشی ، ڈاکٹر شفیق جالندھری اور ڈاکٹر مجاہد منصوری شامل ہوں گے۔ دوسرا سیشن ”عبدالقادر حسن یادوں کے جھروکوں سے“ کے عنوان سے ایک بجے شروع ہو گا ، جس کے صدارتی پینل میں سجاد میر ، سید ارشاد عارف اور ڈاکٹر صغریٰ صدف شامل ہوں گی ، اختتامی سیشن ” عبدالقادر حسن یادیں اور باتیں“ 3 بجے سے 5 بجے تک منعقد ہو گا جس کے صدارتی پینل میں مجیب الرحمن شامی ، حفیظ اللہ نیازی اور ڈاکٹر حسین احمد پراچہ شامل ہوں گے۔ کانفرنس کے مختلف سیشنز میں لیاقت بلوچ ، عبداللہ طارق سہیل ، سعید آسی ، جمیل اطہر سرہندی ، محسن گورائیہ ، مدثر اقبال بٹ ، شعیب بن عزیز ، عامر خاکوانی ، افتخار احمد ، مظہر برلاس ، توفیق بٹ ، ممتاز شاہ ، ڈاکٹر سعید الٰہی، ڈاکٹر سید طاہر رضا بخاری ، مسعود مختار ، شفقت اللہ مشتاق ، ایاز خان ، لطیف ، کاشف منظور ، شاہد نذیر چوہدری، ایثار رانا ، امین حفیظ ، زاہد عباس نقوی ، ڈاکٹر امجد طفیل اور نواز کھرل اظہار خیال کریں گے۔ اطہر حسین اعوان خطبہ استقبالیہ پیش کریں گے۔ کانفرنس کے مہمانان اعزاز میں صفدر علی خان ، نعیم مسعود، ملک ناصر اعوان ، ڈاکٹر تنویر قاسم رانا، خالد ارشاد صوفی ، حافظ زوہیب طیب ، سہیل احمد شیخ، امجد اقبال، عمار چوہدری ، اویس رازی ، عمران ناہید گل ، خالد یعقوب ، ظہیر سلہریا، حامد سعید ، آصف سلیم مٹھا ، طارق حسین بھٹی ، حافظ محمد سجاد شامل ہوں گے۔ کانفرنس میں جن شخصیات کو ایوارڈ دیئے جائیں گے۔ ان میں بینش سلیم ، اجمل جامی ، نبیہ اعجاز ، اقرا حارث ، فروا وحید ، ثمینہ پاشا ، ماجد نظامی ، حافظ احمد ، ثنا آغا خان ، عظمی نعمان ، فرخ شہباز وڑائچ ، حسن رضا ، عائشہ بخش ، ڈاکٹر نازش عفان ، ڈاکٹر عفان قیصر ، شاذیہ ذیشان، بے نظیر شاہ ، صفدر علی ، یاسر شامی ، فیصل وڑائچ ، درخشاں عرفان ، رابعہ نور ، آمنہ خاور ، محمد امیر حمزہ ، ماہم جاوید ، عرفہ ذوالفقار، سید نبیل جاوید ، عمر اشفاق ، محمد سلال ، افشاں شامل ہیں۔ کانفرنس کے پہلے سیشن کی کمپیئرنگ رابعہ رحمان ، دوسرے سیشن کی سعدیہ انور اور اختتامی سیشن کی کرامت بھٹی کریں گے۔ یہ کانفرنس شاہد قادر کی زیرنگرانی منعقد ہو گی اور حافظ امیر علی اعوان استقبالیہ کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے۔
عہد ساز صحافی عبدالقادر حسن کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے کانفرنس آج ہوگی
















