اسلام آباد: (بیورورپورٹ)ایئر چیف مارشل ظہیر بابر سدھو سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی، مشترکہ فضائی مشقوں کے ذریعے تعاون و تربیتی شعبے کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے فضائیہ کے مابین تکنیکی صلاحیتوں، وفود کے تبادلے کی اہمیت پر بھی زور دیا، پاک فضائیہ کی جانب سے حال ہی میں قائم کردہ ٹیکنو پارکس میں تعاون کا یقین دلایاگیا۔
ائیر چیف مارشل ظہیر بابر سدھو نے کہاپاکستان امریکہ کےساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو نئی بلندیوں تک لےجانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق امریکی سفیر نے پاک فضائیہ کے اہلکاروں کی پیشہ وارانہ مہارت کی تعریف کرتے ہوئے پاک فضائیہ کی خود انحصاری کے میدان میں نمایاں پیشرفت کو قابل تحسین قراردیا۔
امریکی سفیر کی ملاقات، تعلقات نئی بلندیوں پرلے جائینگے،ائیر چیف
















