قصور:لاکھوں کے ڈاکے،تھانہ صدر کا علاقہ ڈاکوﺅں کیلئے ”فیورٹ“

قصور(مہر حسن حسین) تھانہ صدرپولیس کا علاقہ ڈاکوﺅں کیلئے ”فیورٹ“ بن گیا، درجنوں شہری لٹ گئے۔ تین موٹرسائیکل سوار بے لگام ڈاکوپولیس کیلئے چیلنج بن گئے، نااہل پولیس گرفتار کرنے میں بری طرح ناکام ہے۔

تھانہ صدر پولیس قصور کے علاقے بے لگام ڈاکوﺅں کیلئے”فیورٹ“ بن چکا ہے اور ڈاکونااہل پولیس کے باعث بلا خوف و خطر دھڑلے سے شہریوں کو اسلحہ کی نوک پر لوٹنے میں مصروف ہیں جبکہ پولیس ڈاکوﺅں کے خلاف کارروائی کرنے کی بجائے نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ او کی ”خاطر مدارت“ میں مصروف ہے ۔

علاقہ مکین بے لگام ڈاکوﺅں کے رحم و کرم چھوڑنے کے باعث خوف و ہراس اور عدم تحفظ کا شکار ہیں جبکہ تھانہ صدر پولیس، سی آئی اے پولیس و دیگر اداروں نے تھانہ صدر کے مکینوں کو بے لگام ڈاکوﺅں کے رحم و کرم پر چھوڑ رکھا ہے ۔ دریں اثنائقصور اور اسکے نواح میں ڈکیتی اور راہزنی کی دو مختلف وارداتوں میں نامعلوم ڈاکو تاجر سمیت شہریوں سے لاکھوں روپے نقدی ،طلائی زیورات ودیگر سامان لوٹ کر جائے وارادت سے فر ارجبکہ مزاحمت پر ایک شخص کو فائرنگ سے زخمی کردیا ،ریسکیو عملے نے زخمی کو ہسپتا ل منتقل کردیا ۔