کوئی تنگ نہیں کرے گا،افسر کھل کر ملکی ترقی میں کردار ادا کریں:چیئرمین نیب

حیدر آباد: (نمائندہ مشرق)چیئرمین نیب نذیر احمد نے کہاہے نیب تنگ نہیں کرے گا،افسر کھل کر ملکی ترقی میں کردار ادا کریں۔

سندھ سیکرٹریٹ میں سول بیوروکریسی سے خطاب میں چیئرمین نیب نذیر احمد نے کہا نیب کا مقصد مہذب انداز میں بدعنوانی کے مسئلے کا خاتمہ ہے نا کہ کسی کو ڈرانا، نیب کی طرف سے افسران کا میڈیا ٹرائل نہیں ہوگا، افسروں کو یقین دہانی کرانا چاہتے ہیں نیب آپ کو تنگ نہیں کرے گی لہٰذا افسر کھل کر ملک کی ترقی میں اپنا کلیدی کردار ادا کرتے رہیں۔

نذیر احمد نے کہا نیب میں اصلاحات لارہے ہیں، انکوائری اور ویری فکیشن کے عمل کے دوران کسی بھی افسرکا میڈیا ٹرائل نہیں کیا جائے گا، نیب میں اب کوئی بھی فرضی یا گمنام نام درخواستوں کو قبول نہیں کیا جائے گا، درخواست گزار آئیں اور حلف نامے کے ساتھ درخواست جمع کرائیں۔