اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پی ٹی آئی کو ایک اوردھچکا،خواتین کے قومی و صوبائی اسمبلیوں میں اقلیتی نشستوں سے بھی ہاتھ دھو بیٹھی۔
عام انتخابات 2024 کےلئے الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی میں اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کےلئے امیدواروں کی ابتدائی فہرست آویزاں کر دی جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے اقلیتی امیدوار فہرست میں شامل نہیں،الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کی مخصوص 10 نشستوں کےلئے جانچ پڑتال کے بعد 37 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کیے گئے۔
اعلامیے کے مطابق آر او کے فیصلوں کےخلاف 16جنوری تک اپیلیں کی جا سکتی ہیں،اپیلٹ ٹربیونل 19 جنوری تک اپیلیں نمٹائیں گے۔
PTI کو ایک اوردھچکا،خواتین کے بعد اقلیتی نشستوں سے بھی ہاتھ دھو بیٹھی
















