اسلام آباد (بیورو رپورٹ) پاکستان کے عوام کی جانب سے غزہ کے مظلوم لوگوں کیلئے طبی اور کھانے پینے کی اشیا پر مشتمل 20 ٹن سامان کی چوتھی کھیپ اردن پہنچ گئی۔اتوار کو این ڈی ایم اے کے ٹوئٹ کے مطابق اردن میں پاکستان کے سفیر اور اردنی چیف آف ایئر سٹاف نے غزہ کے متاثرہ لوگوں میں تقسیم کےلئے امدادی کھیپ وصول کی۔ واضح رہے کہ فلسطینی بہن بھائیوں کی مدد کےلئے پاکستان کی جانب سے امدادی سامان کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔ امدادی سامان کی چوتھی کھیپ پاک فضائیہ کی خصوصی پرواز کے ذریعے روانہ کی گئی تھی ،20ٹن ضروری اشیا پر مشتمل چوتھی امدادی کھیپ میں غزہ میں زمینی ضروریات کے مطابق سرجیکل/طبی سامان، خشک کھانے کی اشیا کے علاوہ حفظان صحت کی کٹس بھی شامل ہیں ۔
پاکستان کی جانب سے غزہ کےلئے امدادی سامان کی چوتھی کھیپ اردن پہنچ گئی
















