پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر سے زائد کمی کا امکان

اسلام آباد (مشرق نیوز) پاکستانیوں کو رواں ماہ جنوری کے دوسرے پندرہ روز کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی صورت سکون کا سانس ملے گا۔ 16جنوری 2024 سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا قوی امکان ہے، پٹرول کی قیمت فروخت میں5.32 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے جبکہ ڈیزل کے نرخ میں کوئی کمی متو قع نہیں ہے۔

ایک سینئر سرکاری افسر کا کہنا ہے پٹرول کی قیمت میں کمی کی ایک وجہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر کا مستحکم ہونا بھی ہے۔ مٹی کے تیل کے نرخ میں3.29اور لائٹ ڈیزل کے نرخ میں1.75روپے فی لیٹر کمی متو قع ہے۔