لاہور:(اپنے رپورٹر سے)سینئر نائب صدر ن لیگ مریم نواز نے انتخابی محاذ سنبھال لیا،پیر کواوکاڑہ کے اقبال سٹیڈیم میں عظیم الشان جلسے عام سے خطاب کرکے الیکشن مہم کاآغاز کریں گی۔
ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے کہاجلسہ انتخابی مہم کے سلسلے کی کڑی ہے، مریم نواز منشور کے اہم نکات پر بات کریں گی،8 فروری کوعوام کی فتح اور ملکی ترقی و خوشحالی کے اچھے دن واپس آئیں گے۔
مریم نواز نے انتخابی محاذ سنبھال لیا،اوکاڑہ میں جلسہ کریں گی

















