اسلام آباد: (بیورورپورٹ)پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر کے گھر پرچھاپہ،ایس ایچ او مارگلہ سمیت 5 پولیس اہلکاروں کو تاحکم ثانی معطل کر دیا گیا۔
وفاقی پولیس کے مطابق بیرسٹر گوہر کے گھر مقامی پولیس کے جانے پر انکوائری عمل میں لائی گئی،قانون کی خلاف ورزی پر اہلکاروں کےخلاف سخت کارروائی ہو گی، آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبر ناصر نے بیرسٹر گوہر کو کسی بھی پولیس افسر کے قصور وار ہونے پر محکمانہ کارروائی کی یقین دہانی کرائی۔
ترجمان نے کہاپولیس مخبر کی اطلاع پر اشتہاری کی تلاش میں ایف 7 پہنچی، گھر بیرسٹر گوہر کا معلوم ہونے پر فوری واپس آگئی،چیف جسٹس نے پولیس افسر کو طلب کرکے معاملے کی تحقیق کا حکم دیا،ڈاکٹر اکبر ناصر نے ڈی پی او سٹی کو انکوائری افسر مقرر کر کے تفصیلی رپورٹ 3 دن میں جمع کرانے کے احکامات جاری کر دیئے ۔
بیرسٹر گوہر کے گھر چھاپہ ، ایس ایچ او سمیت 5 پولیس اہلکار تاحکم ثانی معطل
















