لاہور:( کامرس رپورٹر)مافیا بے لگام،اوپن مارکیٹ میں مختلف مقامات پر ایل پی جی کی قیمت میں40 سے 60روپے کلو تک کا بلاجواز اضافہ کر دیا گیا۔
ڈیلرز کے مطابق مافیا مصنوعی قلت پیدا کر کے قیمت میں بلا جواز اضافہ کر رہا ہے،قیمت 320روپے کلو تک جاپہنچی،بلیک مارکیٹنگ کی وجہ سے گھریلو سلنڈر 3570روپے میں فروخت کیا جارہا ہے،ڈیلرز نے کہامافیا ایل پی جی مہنگی کر رہا ہے ،مہنگی ایل پی جی ملے گی تو سستی کہاں سے فروخت کریں ۔
مافیا بے لگام،ایل پی جی 60روپے کلو تک مہنگی
















