نواز شریف دوبارہ وزیر اعظم بنے تو ایجنڈا انتقام ہو گا:بلاول بھٹو
لاہور(سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے منہاج القرآن سیکرٹریٹ کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی نہ صرف غیر جانبدارانہ تحقیقات بلکہ ذمہ داران کو سزا بھی ملنے چاہیے ، ن لیگ سے دوبارہ اتحاد پی پی کیلئے شرمندگی ہو گی،اگر مسلم لیگ ن کو حکومت ملی تو میاںصاحب کا ایجنڈا کیا ہوگا کہ میںنے اپنے سیاسی مخالفین کو بند رکھناہے حالانکہ ماضی کو دیکھتے ہوئے انتقامی سیاست کرنا پاکستان کے آج کو نقصان پہنچائے گی ، بانی چیئرمین پی ٹی آئی جب جیل سے باہر اور حکومت میں تھے تو ان کا کہنا تھا مہنگائی تو میرا مسئلہ نہیں ہے پھر ان کی حکومت کا کیا مقصد ہوگا ، پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو چاہتی ہے ایسی حکومت بنے جو سیاسی انتقام کی بجائے اپنے سیاسی مخالفین کے پیچھے جانے کی بجائے عوام کے مسائل حل کرے مزید برآں پاکستان عوامی تحریک نے لاہور کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 127 میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی حمایت کا اعلان کر دیا،سیکرٹری جنرل پی اے ٹی خرم نواز گنڈاپور نے اپنے بیان میں کہا بلاول بھٹو زرداری کی این اے 127 میں بھرپور حمایت اور ان کیلئے جلسہ بھی کریں گے،پیپلز پارٹی کیلئے ہماری حمایت اس حلقے میں نظر آئے گی،پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری منہاج القرآن سیکریٹریٹ پہنچے جہاں انہوں نے 2014ءمیں ماڈل ٹاﺅن میں شہید ہونے والے 14جبکہ اسلام آباد میں شہید ہونےوالے منہاج القرآن کے 9شہداءکی یادگار پر حاضری دی اور یادگار شہدا پر پھول چڑھائے۔

















