شہباز این اے242سے دستبردار، ایم کیو ایم سے بدستور ڈیڈ لاک

کراچی،لاہور(بیورورپورٹ،اپنے رپورٹر سے )مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 242 سے ستبردار ہو گئے تاہم ایم کیو ایم کےساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے دونوں جماعتوں میں ڈیڈ لاک تاحال برقرار ہے،مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود کے مطابق شہباز شریف کراچی کے ضلع کیماڑی سے قومی اسمبلی کی نشست سے دستبردار ہو گئے ہیں، شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی واپس لینے آیا ہوں، الیکشن جس طرح قریب آرہے ہیں سیاسی گہما گہمی بڑھتی جا رہی ہے، این اے 242 پر شہباز شریف الیکشن نہیں لڑیں گے،دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی نے کہا شہباز شریف کی جگہ خواجہ شعیب این اے 242 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار ہوں گے ادھر مسلم لیگ ن کے رہنماو¿ں سردار ایاز صادق اور شیخ روحیل اصغر کے درمیان ٹکٹوں کی تقسیم کا تنازع حل ہو گیا،گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے دونوں رہنماو¿ں نے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی ، سابق وزیر اعظم نے دونوں رہنماوں کے گلے شکوے بھی ختم کر دیے ،ذرائع کے مطابق دونوں لیگی رہنماو¿ں کے درمیان ٹکٹوں کی تقسیم کا معاملہ حل ہو گیا ہے، شیخ روحیل اصغر قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 121 جبکہ ایاز صادق این اے 120 لاہور سے الیکشن لڑیں گے،دوسری جانب مسلم لیگ ن پنجاب کی نائب صدر سمیرا ملک نےین اے 87 خوشاب سے آزاد حیثیت میں انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا، ن لیگ نے لاہور میں استحکام پاکستان پارٹی ( آئی پی پی ) کےساتھ 3 حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرلی،عام انتخابات 2023 کےلئے پی ایم ایل ( ن ) اور آئی پی پی کے درمیان لاہور کے3 حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے اتفاق کر لیا گیا ہے جس کے تحت ن لیگ 2 قومی اور ایک صوبائی اسمبلی کے حلقہ سے اپنے امیدوار میدان میں نہیں اتارے گی،ن لیگ کی جانب سے این اے 117 آئی پی پی صدر عبدالعلیم خان اور این اے 128 عون چودھر ی کےلئے خالی چھوڑ دیا گیا،علاوہ ازیں ن لیگ نے لاہور کا ایک صوبائی حلقہ پی پی 149 بھی علیم خان کےلئے خالی چھوڑا ہے۔