اسلام آباد(بیورورپورٹ) جسٹس مظاہر نقوی کے وکیل نے سپریم جوڈیشل کونسل میں کہا ہے استعفیٰ کے اب قانوناً اب حکومت جسٹس مظاہر کےخلاف کارروائی نہیں کرسکتی جس پر حکومت نے سپریم کورٹ کے اس قانون کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا، تفصیلات کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل کے اہم اجلاس میں سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر نقوی کےخلاف شکایات کا معاملہ زیر بحث آیا، اجلاس سپریم جوڈیشل کونسل کے سربراہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں ہوا،سپریم جوڈیشل کونسل نے مظاہر نقوی اور اور ان کے وکیل خواجہ حارث کو نوٹس جاری کر رکھا ہے، سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایات کا سامنا کرنےوالے جج جسٹس مظاہر نقوی استعفیٰ دے چکے ہیں،رجسٹرار نے مظاہر نقوی کے وکیل خواجہ حارث کا بھیجا گیا جواب پڑھ کر سنایا جس میں کہا گیا کہ کونسل صرف سپریم کورٹ کے جج کےخلاف کارروائی کر سکتی ہے، ریٹائرڈ جج کےخلاف کارروائی نہیں ہو سکتی،اٹارنی جنرل نے کہا ریٹائرڈ جج کےخلاف کارروائی نہ کرنے کے فیصلے کےخلاف عافیہ شہر بانو کیس کے فیصلے پر ہم اپیل دائر کر رہے ہیں،خواجہ حارث کے معاون وکیل نے کہا خواجہ حارث لاہور سے ابھی آرہے ہیں، ہمیں کونسل کی کارروائی پر اعتراض ہے مظاہر نقوی اب جج نہیں رہے ان کےخلاف کارروائی نہ کی جائے،چیف جسٹس نے کہا عافیہ شہربانو کیس کے فیصلے کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل صرف جج کےخلاف ہی کارروائی کر سکتی ہے، اس کیس کو پھر 8 فروری انتخابات کے بعد سنیں گے، مناسب ہوگا 15، 16 یا 17 فروری کو سنا جائے،بعدازاں سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی 15 فروری تک ملتوی کردی گئی، کونسل نے حکم نامہ لکھوا دیا جس میں کہا گیا ہے اٹارنی جنرل نے کہا وہ عافیہ شہربانو فیصلے کےخلاف اپیل دائر کررہے ہیں، اٹارنی جنرل نے کہا انہیں یہ ہدایت وفاقی حکومت کی جانب سے ملی ہے اس لیے یہ اجلاس ملتوی کیا جاتا ہے اور اب یہ اجلاس 15 فروری ساڑھے گیارہ بجے ہوگا،دریں اثنا وفاقی حکومت نے عافیہ شہر بانو کیس میں اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا اور ریٹائرڈ ججز کےخلاف کارروائی نہ کرنے کے فیصلے کےخلاف اپیل دائر کی جائے گی، اٹارنی جنرل نے فیصلے سے سپریم جوڈیشل کونسل کو باقاعدہ آگا ہ کردیا،دوسری جانب سپریم جوڈیشل کونسل نے مستعفی جج سپریم کورٹ مظاہر علی اکبر نقوی سے متعلق سماعت اوپن کرنے کی اجازت دےدی،مظاہر نقوی نے جوڈیشل کونسل کی کارروائی اوپن کرنے کا مطالبہ کیا تھا جس پر کونسل نے ان کی درخواست متفقہ طورپرمنظورکر لی۔
حکومت کا ریٹائرڈ ججز کیخلاف کارروائی نہ ہونے کا قانون چیلنج کرنے کا فیصلہ
















