اب گاﺅں چمکیں گے پروگرام ناکام،ننکانہ صاحب کے دیہات گندگی کے ڈھیروں کی نذر


ننکانہ صاحب :(نصر اقبال) وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا خواب اب گاوں چمکےںگے چکنا چور گاوں دریہ میں گندگی کے ڈھیر لگ گئے۔

ڈسٹرکٹ ننکانہ صاحب کے نواحی علاقوں میں الٹی گنگا بہنے لگی یونین کونسل 30 ڈھیرے دا وارہ کے گاوں دریہ میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگ گئے جس سے بدبو اور تعفن پھیلنے لگا اگر غلطی سے مین بازار کے نالے کی صفائی کر دی گئی تو تقریباً ایک ہفتہ گزر جانے کے باوجود ابھی تک وہاں سے کچرے کو اب تک اٹھایا ہی نہیں گیا۔

اہل علاقہ نے سی ای او میونسپل کمیٹی راو انوار اور ڈپٹی کمشنر ننکانہ چودھری ارشد سے فوری نوٹس لینے اور صفائی ستھرائی کا مطالبہ کر دیا۔