اسلام آباد،لاہور سمیت متعدد شہر زلزلے سے لرز اٹھے،شدت6ریکارڈ،عوام خوفزدہ

اسلام آبا د،سوات ، کوہاٹ، لاہور،پشاور: (بیورورپورٹ)اسلام آباد،لاہور سمیت متعدد شہر زلزلے سے لرز اٹھے،شدت6ریکارڈ،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ۔

اسلام آباد ، آزاد کشمیراور سوات ، کوہاٹ، لاہور ، مردان، ایبٹ آباد، پنڈ دادن خان، سرگودھا اور پشاور کے اطراف میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

پاراچنار و ملحقہ علاقے، گجرات، گوجرانوالہ،سیالکوٹ، شانگلہ،صوابی، مالاکنڈ، اپردیر، مہمند، لوئردیر، بھلوال، جھنگ، ننکانہ صاحب، چنیوٹ، اوکاڑہ اورگردونواح بھی زلزلے سے لرز اٹھے، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے، جھٹکے کئی سیکنڈز تک محسوس کیے گئے،محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کی شدت 6 ریکارڈ کی گئی ۔

بھارت اور مقبوضہ کشمیر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے،افغانستان اور تاجکستان بھی شدید زلزلے سے لرز اٹھے، جھٹکے افغانستان کے شہر بدخشاں، فیض آباد اور دیگر شہروں میں محسوس کیے گئے،افغانستان میں زلزلے کی شدت 6.3 جبکہ تاجکستان میں شدت 4.2 تھی،زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے 2 بجکر 25 منٹ پر محسوس کیے گئے، زلزلے کی گہرائی 213 کلو میٹر تھی،ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب بھر میں کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔