اسلام آباد:(بیورورپورٹ)مرحوم صحافی ارشد شریف کی درخواست ضمانت غیر مو¿ثر ہونے پر خارج ،جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دئیے کہنا بڑا آسان ہے بھارت اسرائیل فنڈ لے رہا ہے ،کہانیاں سب سن چکے ہیں لیکن 10،10سال سے لاپتہ افراد کی خواتین ،بچوں کو دیکھیں،بڑی بات ہے ریاست نے سپریم کورٹ میں کھڑے ہو کر جرم تسلیم کیا، سٹیٹ کے ادارے لوگوں کو اغوا کر رہے ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے مرحوم ارشد شریف کی ملک بھر میں درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی درخواست پر سماعت کی، جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دئیے ایک اینکر یا صحافی انٹرویو دیتا ہے تو اس کی بنیاد پر بہت سے مقامات درج ہو جاتے ہیں، کیا 25 کروڑ عوام نے انٹرویو کے الفاظ سنے تو 25 کروڑ مقدمات درج ہوں گے؟ کیا ایک گوادر، ایک سبی اور ایک حیدرآباد میں مقدمہ درج کرائے گا؟ اس طرح ملک بھر میں مقدمات کا اندراج مذاق ہے اور اختیارات سے تجاوز ہے۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس میں کہا جو پہلی ایف آئی آر کسی ایکٹ پر ہوگی اس کی ہی پیروی ہوگی، یہ کام تو بھیڑ بکریوں والا ہی ہے ایسے ہی عوام کو ٹریٹ کیا جاتا ہے، ایک ہی انٹرویو پر کثیر مقدمات کیسے درج ہوں گے یہی کرنا تھا تو پہلے شخصی آزادی دینی ہی نہیں تھی اور سٹیٹ کو ایسے کام کرنے ہی نہیں چاہیے کہ لوگ ٹوئٹ کریں یا بولیں،بعد ازاں عدالت نے مقدمے کی سماعت 14 فروری تک ملتوی کر دی۔
ریاست نے سپریم کورٹ میں کھڑے ہو کر جرم تسلیم کیا:اسلام آباد ہائیکورٹ
















