لندن:(مشرق نیوز)پاکستان مسلسل تیسرے سال کمزور ترین پاسپورٹ رکھنے والا چوتھا ملک ،لندن کی معروف فرم ہینلےگلوبل نےدنیا کے 199 پاسپورٹس کی رینکنگ جاری کردی۔
رینکنگ کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ کو مسلسل تیسرسے سال دنیا کا چوتھابدترین پاسپورٹ قراردیا گیا،چند سالوں کے دوران پوزیشن میں کوئی بہتری نہیں آئی،فہرست کے مطابق بدترین پاسپورٹ کی رینکنگ میں پاکستان سے نیچے صرف 3 ممالک ہیں جن میں شام،عراق اورافغانستان شامل ہیں۔
ہینلے پاسپورٹ انڈیکس میں پاکستانی پاسپورٹ 34 کے سکور کےساتھ 104 ممالک میں سے 101 ویں نمبر پر رہا۔
”پاکستان مسلسل کمزور ترین پاسپورٹ رکھنے والا چوتھا ملک“

















