دن بدن بڑھتے حکومتی قرضے ملکی معیشت کیلئے نقصان دہ ہیں:تاجر برادری

لاہور (سروے: نعےم جاوےد) روزنامہ ”مشرق“سے گفتگو کرتے ہوئے انجمن تاجران قائد اعظم گروپ کے مرکزی رہنما وقار احمد میاں ہال روڈ کے تاجر رہنما حاجی نواز پپو اور محمد اعظم قومی تاجر اتحاد کے رہنماوں سید ممتاز حسین بخاری اور چوہدری اسلام کھوکھر نے گلبرگ کے تاجر رہنماو¿ں فیاض بٹ، حاجی منیر، ملک کلیم اور عمر قریشی نے کہا ہے کہ نومبر 2022 سے نومبر 2023 تک ملک کے مجموعی قرضوں میں 12430 ارب کا اضافہ ہوا ہے۔ دنیا کے اکثر ممالک معاشی پہیہ رواں رکھنے اور صنعتیں کو لگانے کیلئے نہ صرف بیرونی اور اندرونی قرضہ لیتے ہیں بلکہ ان قرضوں کے درست استعمال سے معیشت کی بحالی کے ساتھ قرضوں کی واپسی بھی یقینی بناتے ہیں۔ بد قسمتی سے ہمارے حکمرانوں نے غیر ملکی قرضے کو نہ صرف غیر پیداواری منصوبوں میں لگایا بلکہ ناقص احتسابی عمل کا فائدہ اٹھا کر قومی خزانہ لوٹ کر اپنے اکا¶نٹ اور بھرے اور جائیدادیں بنائیں جس کی وجہ سے آج حکومت کو قرضوں کے سود اورقرضوں ادائیگی کیلئے مزید قرضے لینے پڑ رہے ہیں۔یہاں تک قرض اتارو اور ملک سواروں کا نعرہ لگانے والوں نے بھی غیر ملکی قرضوں کو صنعتیں لگانے کی بجائے پل سڑکیں اور مہنگی بجلی کے کارخانے لگانے پر خرچ کر کے معیشت کا گلا مزید گھونٹ دیا۔یہ اسی طرز سیاست کا نتیجہ ہے کہ حکومت کو ہر ماہ ایک ہزار روپے قرض لینا پڑ رہا ہے۔ قرضہ دینے والے مالیاتی ادارے آئی ایم ایف اور دوسرے مالیاتی ادارے عوام پر نئے ٹیکس لگانے کیلئے دبا¶ ڈالتے ہیں۔بہتر ہوگا حکومت کفایت شعاری اپناکر اخراجات اورآمدن میں توازن پیدا کر کے ملکی برامدات میں اضافہ اور نئی صنعتوں کے فروغ کیلئے ہنگامی اقدامات کر ے تاکہ ملکی وسائل میں اضافہ ہو اور ملکی معیشت اپنے پا¶ں پر کھڑی ہو سکے۔