گجرات: مخالفین نے اوورسیز پاکستانی کے گھر کو آگ لگادی، کروڑوں کا نقصان

گجرات: (فیاض بٹ)تھانہ ٹانڈہ کا علاقہ قلعہ اسلام نگر اورقلعہ سورہ سنگھ نو گو ایریا بن گیا،قتل، ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں خوفناک حد تک اضافہ،قتل کی دشمنی کی بنا ءپر مخالفین نے اوورسیز پاکستانی کے گھر کو دن دیہاڑے آگ لگا دی ،کروڑوں روپے کا قیمتی سامان راکھ کا ڈھیر بن گیامقدمہ کی درخواست دےنے کے باوجود تا حال مقدمہ درج نہ ہو سکا۔

تھانہ ٹانڈہ کے علاقہ قلعہ اسلام نگر مےں سابقہ دشمنی کی بناءہر مسمیان نذیر احمد ، ولایت،عنایت ساکنائے قلعہ اسلام نگر ،قلعہ سورہ سنگھ نے دیگر ملزمان کے ہمراہ مل کر اوورسیز پاکستانی عنایت سکنہ قلعہ اسلام نگر /قلعہ سورہ سنگھ کے آبائی گھر کو پٹرول چھڑک کر جلادیا جس سے کروڑوں روپے کا قیمتی سامان راکھ کا ڈھیر بن گیا۔

اوورسیز پاکستانی عنایت نے آئی جی پنجاب آر پی اوگوجرانوالہ اورڈی پی اوگجرات سے مطالبہ کیاہے کہ جلد از جلد ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے مجھے اور میری فیملی کو تحفظ فراہم کیا جائے۔