سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے استعفیٰ دےدیا


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے استعفیٰ دےدیا۔

جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے استعفے میں کہا لاہور ہائیکورٹ ،سپریم کورٹ کا جج رہنا میرے لیے قابل فخر ہے،حالات عوامی علم اور پبلک ریکارڈ پر ہیں ایسی صورتحال میں میرے لیے بطور جج سپریم کورٹ عہدے پر برقرار رہنا ممکن نہیں،قانونی کارروائی کو مدنظر رکھتے ہوئے بھی ایسا ہی کرنا چاہیے، استعفیٰ دیتا ہوں،جسٹس مظاہر نقوی نے اپنا استعفیٰ صدر مملکت اور رجسٹرار سپریم کورٹ کو بھجوادیا،صدر مملکت کی منظوری کے بعد سپریم کورٹ میں 2ججز کی آسامیاں خالی ہو جائیں گی۔

استعفے کے بعد جسٹس مظاہر نقوی اب پنشن و دیگر مراعات کے حقدار ہوسکتے ہیں اگر سپریم جوڈیشل کونسل جسٹس مظاہر نقوی کو مس کنڈکٹ پر ہٹاتی تو پنشن و دیگر مراعات سے بھی ہاتھ دھونا پڑتا۔

دریں اثنا استعفے پر 2024 کی جگہ 10 جنوری 2023 کی غلط تاریخ درج ہونے کاانکشاف ہونے پر جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے سیکرٹری نے صدر مملکت کو وضاحتی مراسلہ بھیج دیا،مراسلے میں کہا گیا جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے استعفے پر غلطی سے تاریخ میں غیردانستہ طورپر 2024 کی بجائے 2023 لکھا گیا،تاریخ 2024 تصور کرتے ہوئے استعفیٰ منظور کیا جائے،واضح رہے جسٹس مظاہر نقوی کےخلاف جوڈیشل کونسل میں 10 شکایات زیر التوا ہیں ،مس کنڈکٹ کا الزام عائد کیا گیاگیا تھا۔