سمندری: (تحصیل رپورٹر )الیکشن بار ایسوسی ایشن سمندری فرینڈز گروپ کے امیدوار چودھری ارشد محمود وڑائچ ایڈووکیٹ کی جانب سے وکلاءکے اعزاز میں پر تکلف ظہرانے کا اہتمام کیا گیا، بار کے سینئر وجونیئر وکلاءکی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اس موقع پر امیدوار صدر چودھری ارشد محمود وڑائچ ایڈووکیٹ نے کہا معزز ممبران بار 13جنوری کو فرینڈز گروپ کے پورئے پینل کو کامیابی سے ہمکنار کرائیں ، وکلاءکے اعتماد پر پورا اترتے بار اور بنچ کے مابین خوشگوار تعلقات کے قیام سمیت وکلاءکے عزت و وقار کے تحفظ کےلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے ،بار ایسوسی ایشن سمندری کی تاریخ گواہ ہے کہ ہمہ وقت اپنے معزز وکلاءکی فلاح و بہبود کےلئے جدو جہد کی یہ ہی وجہ ہے معزز ممبران بار کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں اور 13جنوری کو پورئے پینل کو کلین سویپ کر وانے کا عزم کر چکے ہیں ۔
ارشد محمود وڑائچ کا وکلاءکے اعزاز میں پر تکلف ظہرانہ
















