پہلی بار 21ہزار حج کوٹہ واپس کرنے کی تیاریاں ،ریکوڈک منصوبے پر جلد معاہدہ

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پہلی بار 21ہزار حج کوٹہ سعودی حکومت کو واپس کرنے کی تیاریاں شروع کردی گئیں۔

ذرائع کے مطابق وزارت مذہبی امورکو سرکاری سپانسر شپ حج سکیم میں25ہزار کے کوٹے پر صرف 4ہزار درخواستیں موصول ہوئیں، 21ہزار سے زائد خالی رہ جانے والا کوٹہ سعودی عرب کو واپس کیا جائے گا،دوسری طرف آئندہ برس کےلئے حج قرعہ اندازی میں ناکام رہنے والے 5ہزار 633 درخواست دہندہ کو بچ جانے والے کوٹے پر ایڈجسٹ کرنے کی بجائے رقم واپس کر دی گئی۔

ادھر سرکاری حج سکیم کے تحت قرعہ اندازی سے محروم رہنے والے5600عازمین حج کےلئے حکومت کی طرف سے ڈالرز دینے سے انکار کے بعد حج پر نہیں بھجوایا جائے گا،وزارت مذہبی امور کے ذرائع نے بتایاسپانسرشپ سکیم میں کم درخواستوں کی وجہ سے توقع سے کم ڈالر موصول ،حکومت سے رابطہ کیا بچ جانے والے کوٹے میں ناکام درخواست گزاروں کو ایڈجسٹ کردیا جائے لیکن حکومت نے پہلے سے مختص ڈالرز کے علاوہ مزید ڈالرز دینے سے انکار کردیا جس کی وجہ سے کوٹہ واپس کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

دوسری جانبپاکستان ،سعودی عرب کے درمیان رواں ہفتے ریکوڈک منصوبے پر معاہدہ طے پانے کا امکان ہے،ریاض میں 3روزہ فیوچر منرلز فورم کے دوران پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ریکوڈک منصوبے میں سرمایہ کاری کے پرپیشرفت متوقع ہے،پاکستان کا ایک اعلیٰ سطحی وفد نگران وزیر توانائی ایم علی کی قیادت میں فیوچر منرلز فورم میں شریک ہے۔