ڈسکہ: ( محمد امین خان) ڈسکہ و گردونواح میں غیر قانونی سلاٹر ہاوسز قائم، پابندی کے باوجود مادہ جانور بھی ذبح، مضر صحت گوشت کی فروخت جاری مقامی انتظامیہ اور محکمہ لائیو سٹاک کی نااہلی اور لاپرواہی سے ڈسکہ اور نواحی علاقوں میں غیر قانونی سلاٹر ہاوس قائم ہو گئے۔
پابندی کے باوجودمادہ جانوروں کا ذبح کیا جانا معمول بن گیا، غیر معیاری گوشت سر عام فروخت ہونے لگا، لائیو سٹاک ٹیموں نے علاقے کا رخ کرنا چھوڑ دیا مکروہ کا روبار میں دن بدن اضافہ ہونے لگا۔ فروخت ہونے والے گوشت پر ویٹرنری ڈاکٹر کی جانب سے جانور کی تندرستی کی تصدیقی جعلی مہریں بھی لگائی جانے لگی ہیں۔ قصاب گھروں،حویلیوں، خالی پلاٹوں اور دکانوں کے آگے چھوٹے، بڑے جانوروں کو غیر قانونی طور پر ذبح کر رہے ہیں، پابندی کے باجود بھیڑ، بکریوں کو بھی ذبح کیا جارہا ہے۔
علاقے میں پانی ملا، مضر صحت اور غیر معیاری گوشت کا فروخت ہونا معمول بن گیا ، لائیوسٹاک کی ٹیموں کیک ان کے خلاف کارروائیوں کے بند ہونے سے غیر قانونی کاروبار میں دن بدن اضافہ مکینوں کیلئے پریشانی کا باعث ہے۔ اہل علاقہ نے تحصیل انتظامیہ سے اصلاح واحوال کا مطالبہ کیا ہے۔
ڈسکہ میں غیر قانونی سلاٹر ہاﺅسز کی بھرمار،مادہ جانور بھی ذبح
















