راولپنڈی:(بیورورپورٹ)بحرین کے بادشاہ نے آرمی چیف کو بحرین کے فوجی اعزاز ”آرڈر آف بحرین فرسٹ کلاس“ سے نوازدیا،آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے بحرین کا 2 روزہ سرکاری دورہ کیا۔
بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ ، ولی عہد ،ڈیفنس فورسز کے کمانڈر فیلڈ مارشل خلیفہ بن احمد الخلیف،نیشنل گارڈ کے کمانڈر ایچ ایچ جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ الخلیفہ سے ملاقات ہوئی،ملاقاتوں کے دوران دو طرفہ فوجی و سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آرمی چیف بحرین نیشنل گارڈ کے 27ویں یوم تاسیس کے مہمان خصوصی بھی تھے،نیشنل گارڈکے یومِ تاسیس کی تقریب میں پرتپاک استقبال ،گارڈ آف آنر دیا گیا،کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ نے بحرین نیشنل گارڈ کو ملٹری و انسداد دہشتگردی کے شعبوں میں تربیت فراہم کرنے پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا،جنرل سید عاصم منیر کو دونوں برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات بڑھانے میں اہم کوششوں و تعاون کے اعتراف میں ملٹری میڈل دیا گیا۔
آپریشن ”ردالفتنہ3“بلوچستان میں15دہشتگردجہنم واصل،ٹھکانے تباہ
گندم کی درآمد کے باوجودملک بھر میں آٹا مہنگا،عوام پریشان
جوہری مواد پرثالثوں کی بعض تجاویز قابل غور ہیں،عباس عراقچی
حوثی حملے ناقابل قبول، سعودیہ کےساتھ ،امن کوششیں جاری رکھیں گے،وزیراعظم
حکومت کاانتخابی اصلاحات کمیٹی میں پی ٹی آئی کو مساوی نمائندگی دینے سے انکار
حکومت نے خاموشی سے مزید 4 لاکھ ٹن چینی برآمدکرنے کی منظوری دےدی
فیروزوالہ ،زہریلے نوڈلز کھانے سے 2کمسن بہنیں جاں بحق، بیکری سیل
پرتگال کے وزیر خارجہ پاکستان کا 2روزہ سرکاری دورہ کریں گے
عمران،بشریٰ کا جیل میں مکمل طبی معائنہ،آنکھوں کا چیک اپ
محسن نقوی کی ملاقات،عوام کو ریلیف کی فراہمی ترجیح ہونی چاہیے،نعیم الرحمن
















