وزیرآباد:(تحصیل رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی ہر ظلم وجبر اور سختیوں کے باجوود آج بھی عوام کے دلوں میں زندہ ہے،پاکستان پیپلزپارٹی ہی عوام کی ترجمان اور ملک ترقی کی ضامن ہے،پی پی پی بلاول بھٹو کی قیادت میں متحد ہے بلاول بھٹو اپنے نانا ذوالفقار علی بھٹو کے سیاسی وراثت کے امین ہیں،بلاول بھٹو ملک کا وزیر اعظم بن کر پاکستانی قوم کو ایشیاء میں باعزت قوم کے طور پر نمایاں مقام دلوانے میں اپنا کردار دا کرینگے۔ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی کے امیدوار این اے66چوہدری اعجاز احمد چیمہ ایڈووکیٹ نے سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو شہید کی 96ویں سالگرہ کے موقع پر کیک کاٹتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر سہیل افضل،مختار احمد چیمہ،عامر مغل،مہر خرم،میر ذوالفقار زبیر،نبیل،قاضی شہزاد،حمزہ سمیت کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔
پیپلزپارٹی ہی ملکی ترقی کی ضامن ہے،اعجاز احمد چیمہ
















