حافظ آباد:(بیورو رپورٹ)حافظ آباد میںڈپٹی کمشنر سندس ارشاد نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں بچوں کو حفاظتی قطرے پلا کر 5روزہ پولیو مہم کا افتتاح کردیا۔
ڈی ایچ او ڈاکٹر فائق علی تارڑ،ایم ایس ڈاکٹر شکیل احمد شاہد،ڈبلیو ایچ او کے نمائندہ ڈاکٹر توقیر احمد و دیگر ڈاکٹرز بھی موجود تھے۔
ڈپٹی کمشنر نے کہابچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کے لیے پولیو قطرے ضرور پلائیں،مہم کو کامیاب بنانے اور بچوں کے صحت مند مستقبل کے لیے علمائے کرام، اساتذہ، انجمن تاجران، میڈیا کے نمائندے اور سول سوسائٹی کے تمام سرکردہ افراد اپنا بھرپور کردار اور قومی ذمہ داری ادا کریں،پولیو سے بچاو کے حفاظتی قطرے نہ تو مضر صحت ہیں اور نہ ہی غیر شرعی ہیں بلکہ بچوں کی صحت ،معذوری سے بچانے کےلئے ضرور پلائے جائیں۔
اس موقع پر ڈی ایچ او ڈاکٹر فائق علی تارڑ نے بتایا کہ پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران دو لاکھ 32 ہزار سے زائد بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے جائینگے جس کے لیے محکمہ صحت کی 998 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو بس اسٹینڈ، ریلوے اسٹیشن، عوامی مقامات، سکولوں اور گھر گھر جا کر بچوں کو حفاظتی قطرے پلائینگی۔انہوں نے والدین سے بھی اپیل کی کہ محکمہ صحت کی ٹیموں سے تعاون کرتے ہوئے اپنے بچوں کو حفاظتی قطرے ضرور پلائیں۔
بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کےلئے پولیو قطرے ضرور پلائیں،سندس ارشاد
















