کرم میں دہشتگردی،مسافر کوچ،کار پر فائرنگ،اہلکاروں سمیت 4جاں بحق

کرم:(مشرق نیوز)کرم میں دہشتگردی،مسافر کوچ ،کار پر فائرنگ سے خاتون ،سکیورٹی اہلکاروں سمیت 4 افراد جاں بحق ،3 زخمی ہو گئے۔

ڈی پی او کرم عمران کے مطابق صدہ بازار کے قریب مسافر کوچ ،کار پر مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی،حملہ آوروں نے پاراچنار سے پشاور جانےوالی 2گاڑیوں کو نشانہ بنایا، فائرنگ سے گاڑی کا ڈرائیور، 2 سکیورٹی اہلکار ، خاتون چل بسی،حملہ آوروں کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیاگیا،پولیس نے علاقے میں سکیورٹی بھی بڑھادی۔

دوسری جانب دہشتگردی واقعات کےخلاف طوری بنگش قبائل نے ہنگامی جرگہ طلب کر لیا ،متفقہ لائحہ عمل تیار کیا جائےگا۔