ساہیوال: (بےورورپورٹ)کمشنر ساہیوال شعیب اقبال سید نے 9 ایل نہر کی بھل صفائی کے عمل کا جائزہ لیا ، نہروں کی بھل صفائی کے کام کو روزانہ مانیٹر کیا جائے،بھل صفائی کے دوران نکلنے والی مٹی سے 9 ایل اور سڑک کے درمیان واکنگ ٹریک بنایا جائے،کمشنر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کردی۔
کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سیدنے 9 ایل نہر کی بھل صفائی کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا،انہوں نے ایکسین ایری گیشن کو ہدایات کرتے ہوئے کہا نہروں کی بھل صفائی کے کام کو روزانہ مانیٹر کیا جائے اوربھل صفائی کے دوران نکلنے والی مٹی سے 9 ایل اور سڑک کے درمیان واکنگ ٹریک بنایا جائے۔
کمشنر شعیب اقبال سید نے مزید کہا ویو ہوٹل سے عارف والا چوک تک واکنگ ٹریک بننے سے شہریوں کو جاگنگ کی سہولت میسر آئےگی،ایکسین ایری گیشن عمر ابرار نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا محکمہ اری گیشن ضلع ساہیوال میں راجباہوں اور کھالوں کی بھل صفائی کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے جو اس ماہ کے آخر تک مکمل کر لیا جائے گا اوراس میں شفافیت کےلئے مانیٹرنگ کمیٹیاں بھی تشکیل دیدی گئیں ۔
بھل صفائی کام کو روزانہ مانیٹر،مٹی سے واکنگ ٹریک بنایا جائے:کمشنر ساہیوال
















