اسلام آباد: (بیورورپورٹ) سابق وزیراعظم نواز شریف کے اثاثوں میں پونے 2ارب روپے کمی،تفصیلات سامنے آگئیں۔
این اے 130لاہور میں جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کے اثاثوں میں مجموعی طور پر ایک ارب 76کروڑ کی کمی ہوئی،ایک ارب مالیت کی تقریبا 1615کنال زمین کے مالک ہیں،اثاثوں کی مالیت ساڑھے 7کروڑ سے تھوڑی سی زائد ہے۔
موجودہ مالی سال کے ڈکلیئریشن میں ایک ارب مالیت کی 940کنال زمین ،بیٹے حسین نواز شریف کے بیرون ملک سے آئے 23کروڑ 20لاکھ روپے کے گفٹس ،مرحوم بیگم کلثوم نواز کی 20 کروڑ سے زائد کی جائیدادیں اور 2 گھر شامل نہیں۔
نواز شریف کے اثاثوں میں پونے 2ارب روپے کمی
















