اسلام آباد:(بیورورپورٹ)بجلی کمپنیوں کاعوا م کی جیبوں پر ڈاکہ،ایک سال میں اربوں روپے اضافی بٹور لیے،بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے جنوری 2023سے 2024تک صارفین سے سر چارجز ،کپسٹی پیمنٹس کی مد میں فی یونٹ 15روپے اضافی وصول کیے۔
دستاویزکے مطابق بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے کیپسٹی پیمنٹس مد میں 272 ارب 67کروڑ روپے اضافی لیے گئے، مجموعی طور پر صارفین نے 2046 ارب روپے کیپسٹی پیمنٹ کی مد میں ادا کیے، کیپسٹی پیمنٹس، سرچارجز کی مد میں صارفین کو بجلی 15 روپے مزید مہنگی پڑی۔
جنوری تا مارچ اضافی کیپسٹی کی مد میں صارفین نے ایک روپے 25پیسے یعنی 46ارب اضافی ادا کیے،اپریل تاجون صارفین سے کیسپٹی چارجز کی مد میں 146ارب 65کروڑ اضافی وصول کیے گئے جو فی یونٹ 3 روپے 28 پیسے بنتے ہیں،جولائی تا ستمبر صارفین نے ایک روپے 45پیسے یعنی 42ارب اضافی ادا کیے۔
اکتوبرسے دسمبر 15ارب اضافی ،رواں سال جنوری سے مارچ تک 22ارب سے زائد اضافی بوجھ پڑگیا جو ایک روپے 15پیسے فی یونٹ بنتا ہے،جون سے جون تک 335ارب گردشی قرض ختم کرنے ،پاور ہولڈنگ کے سود کی مد میں ادا ہوئے جو صارفین کو 3روپے 82پیسے فی یونٹ اضافی پڑے، بنیادی ٹیرف پر فیول ایڈ جسٹمنٹ علاوہ وصول کی گئی۔
بجلی کمپنیوں کاعوا م کی جیبوں پر ڈاکہ،اربوں روپے بٹور لیے
















