لاہور:(خبر نگار،ہیلتھ رپورٹر)پنجاب میں اراضی منتقلی کےلئے ای رجسٹریشن کا ماڈل نظام متعارف ، وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے ایل ڈی اے پلازہ کشمیر روڈ پر پہلے ای رجسٹریشن ماڈل سنٹر کا افتتاح کردیا۔
ای رجسٹریشن ماڈل سنٹر میں شہریوں کی سہولت کےلئے راوی ٹاون،سمن آباد ٹاون اور داتا گنج بخش ٹاون کے سب رجسٹرارز کے دفاتر منتقل کیے گئے،محسن نقوی نے رائیونڈ ،شالیمار میں مزید2 ای رجسٹریشن سنٹرز 31جنوری تک مکمل کرنے کا حکم دےدیا، وزیر اعلیٰ نے ای رجسٹریشن ماڈل سنٹر کا تفصیلی دورہ ،اراضی منتقلی کے ای نظام کا معائنہ کیا،شہریوں کی سہولت کےلئے فیس کی آن لائن ادائیگی کا نظام وضع کرنے کی ہدایت کردی۔
محسن نقوی نے ای رجسٹریشن ماڈل سنٹر میں موجود گڑھی شاہو کے رہائشی سے سوال کیا آپ سے رجسٹری کے پیسے تو نہیں لیے گئے،شہری نے ای رجسٹریشن سسٹم کو سراہتے ہوئے جواب دیا پیسے نہیں لیے گئے ،رجسٹری کا سسٹم بھی اب آسان ہے، وزیر اعلیٰ نے کہا تینوں ٹاو¿ن کی اراضی منتقلی کا عمل ایک ہی چھت تلے ای رجسٹریشن سنٹر پر ہوگا،عوام کو اراضی منتقلی کےلئے دفاتر کے چکر لگانے سے سے نجات ملے گی، ای رجسٹریشن سنٹر کے قیام سے اراضی منتقلی کے عمل سے شفافیت آئے گی، کرپشن کا خاتمہ ہوگا،پنجاب کے ہر ڈویژنل ہیڈ کوارٹر میں ای رجسٹریشن سنٹرزبنائے جائیں گے،لاہور میں پہلے ای رجسٹریشن کا افتتاح کر دیا ، باقی 2سنٹرز بھی جلد مکمل کریں گے،چند روز میں رائیونڈ ،شالیمار جاکر سنٹرزپر کام کا جائزہ لوں گا، ای رجسٹریشن ماڈل سنٹر پر کم سے کم وقت میں ای رجسٹری کے تمام مراحل مکمل ہوں گے۔
محسن نقوی نے لاہور میں پہلے ای رجسٹریشن سنٹر کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اب مینول طریقے سے رجسٹری نہیں ہوگی، 2لاکھ 21ہزار رجسٹریاں ہوچکیں، لاہور میں مینول رجسٹری پر پابندی لگا دی ، صرف ای رجسٹری ہوگی، ای رجسٹریشن سنٹر بننے سے ٹیکس چوری ختم ہوگی۔
ایک سوال کے جواب میں محسن نقوی نے کہا مجھے پروٹوکول سے فرق پڑتا نہ تنقید سے، تنقید بہت سی باتوں پر ہوتی ہے،تنقید کا مجھے کوئی ایشو نہیںاگر تنقید پر دھیان دیتا تو کوئی کام نہ کر سکتا ،صرف صبح آکر چائے پیتا اور گھر چلا جاتا، فی الحال سکولوں میں چھٹیاں بڑھانے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔
دریں اثناجنرل ہسپتال کے ایمرجنسی بلاک کی اپ گریڈیشن کے کام نے بھی سپیڈ پکڑ لی اور اپ گریڈیشن پراجیکٹ کا مجموعی طور پر 80 فیصدورک مکمل کر لیا گیا،وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی رات گئے شدید سردی میں ایمرجنسی بلاک کی اپ گریڈیشن پر ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لینے جنرل ہسپتال پہنچے،ایمرجنسی بلاک کا 2 گھنٹے تک دورہ اوراپ گریڈیشن کے کاموں کا جائزہ لیا،محسن نقوی چاروں فلور پر گئے،رات گئے کام میں مصروف مزدوروں سے مصافحہ کیا ،وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی ایمرجنسی بلاک کی عمارت کے فرنٹ کو بہتر بنایا جائے،مریضوں کیلئے ایمرجنسی بلاک کو جلد از جلد مکمل کرکے کھول دیا جائےگا۔
آپریشن ”ردالفتنہ3“بلوچستان میں15دہشتگردجہنم واصل،ٹھکانے تباہ
گندم کی درآمد کے باوجودملک بھر میں آٹا مہنگا،عوام پریشان
جوہری مواد پرثالثوں کی بعض تجاویز قابل غور ہیں،عباس عراقچی
حوثی حملے ناقابل قبول، سعودیہ کےساتھ ،امن کوششیں جاری رکھیں گے،وزیراعظم
حکومت کاانتخابی اصلاحات کمیٹی میں پی ٹی آئی کو مساوی نمائندگی دینے سے انکار
حکومت نے خاموشی سے مزید 4 لاکھ ٹن چینی برآمدکرنے کی منظوری دےدی
فیروزوالہ ،زہریلے نوڈلز کھانے سے 2کمسن بہنیں جاں بحق، بیکری سیل
پرتگال کے وزیر خارجہ پاکستان کا 2روزہ سرکاری دورہ کریں گے
عمران،بشریٰ کا جیل میں مکمل طبی معائنہ،آنکھوں کا چیک اپ
محسن نقوی کی ملاقات،عوام کو ریلیف کی فراہمی ترجیح ہونی چاہیے،نعیم الرحمن
















