نیب افسروں نے اجتماعی زیادتی کانشانہ بنانے کےساتھ ویڈیو بنائی، طیبہ گل ،جاوید اقبال و دیگر طلب

اسلام آباد :(بیورورپورٹ)نیب افسروں کی مبینہ جنسی ہراسگی کا نشانہ بننے والی طیبہ گل نے ادارہ محتسب برائے خواتین کو بیان ریکارڈ کرا دیا، کیس پر سماعت ایک سال سے زائد عرصے بعد چیئر پرسن ادارہ محتسب برائے تحفظ خواتین فوزیہ وقار نے کی۔

درخواست گزار طیبہ گل نے بیان میں کہاجاوید اقبال نے درخواست سننے کےلئے غیراخلاقی حرکات کرنے کا کہا، بلیک میل کیا، غیر اخلاقی حرکات نہ کرنے پر کیس نہ سننے کی دھمکی دی ،شہزادسلیم نے جاوید اقبال کے کہنے پر مجھ پر جھوٹا مقدمہ بنایا ،گرفتار کیا،نیب کے تفتیشی افسر عمران ڈوگر وغیرہ گرفتار کرکے لاہور لے کر گئے جہاں ہراساں کیا گیا، عمران ڈوگر نے دیگر نیب افسروں کےساتھ مل کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور ویڈیو بھی بنائی،طیبہ گل نے کہاشوہر کو خاموش نہ رہنے پرویڈیوز وائرل کرنے کی دھمکی دی گئی، جاوید اقبال، شہزاد سلیم، عمران ڈوگر و دیگر کےخلاف سخت کارروائی کی جائے۔

ادارہ محتسب برائے خواتین نے طیبہ گل کی جانب سے لگائے گئے الزامات ریکارڈ کر لیے اور سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال سمیت 12 افراد کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 16 جنوری کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا،نوٹس میں کہا گیادرخواست گزار خاتون کے الزامات پر اپنا جواب ریکارڈ کرائیں۔