لگتا ہے آر اوز نے شوقیہ دھڑا دھڑ کاغذات مسترد کئے: الیکشن ٹریبونل

کراچی: ()الیکشن ٹریبونل کے جج جسٹس عدنان الکریم میمن نے ریٹرننگ افسران کی اہلیت پر سخت ریمارکس دیتے ہوئے کہا لگ رہا ہے آر اوز نے شوقیہ دھڑا دھڑ کاغذاتِ نامزدگی مسترد کئے ۔

محض مقدمات کی بنیاد پر کسی کوانتخابات لڑنے سے نہیں روکا جا سکتا، آر اوز دوربین لگا کر حقائق کی ٹھیک نشاندہی نہیں کر سکے تو ہم کیسے کریں؟

جسٹس عدنان الکریم نے امیدواروں اور وکلا سے دلچسپ مکالمہ کرتے ہوئے کہا جاؤ بابا، جا کر الیکشن لڑنے کی تیاری کرو۔