قریشی،فواد،ذلفی ،عمر ایوب ، عاطف خان و دیگرکو بھی الیکشن لڑنے کی اجازت

اسلام آباد،راولپنڈی، پشاور (بیورورپورٹ)الیکشن ٹربیونل نے پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور ان کے بیٹے زین قریشی کے عمر کوٹ سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 214 سے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے ادھر الیکشن ٹریبونل نے ریٹرننگ افسر کے فیصلے کےخلاف این اے 238 سے حلیم عادل کو بھی الیکشن لڑنےکی اجازت دے دی جبکہ این اے 241 سے پیپلزپارٹی کے امیدوار مرزا اختیار بیگ کو الیکشن لڑنے کی مشروط اجازت مل گئی،ٹربیونل نے این اے 241 سے پی ٹی آئی امیدوار ارسلان خالد کی اپیل بھی منظور کرتے ہوئے انہیں الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دےدی،پشاور میں الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس شکیل احمد نے پی ٹی آئی کے سابق وزیر عاطف خان کی اپیل پر محفوظ فیصلہ سنایا اور ان کے کاغذات نامزدگی منطور کرلیے،راولپنڈی میں اپیلٹ ٹربیونل نے ریٹرننگ افسر کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے سابق وزیر راجہ بشارت کی اپیل منظور کرلی اور انہیں این اے 55، پی پی 15 سے الیکشن لڑنے کی اجازت دےدی، اٹک سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 50 سے ذلفی بخاری کی اپیل منظور کرلی گئی جبکہ تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے پی پی 15 عمرتنویربٹ کی اپیل بھی منظور کرلی گئی،لاہور میں اپیلٹ ٹربیونل نے بانی پی ٹی آئی کے وکیل نعیم پنجوتھا کی اپیل پر سماعت کی اور ریٹرننگ افسر کے فیصلے کو کالعدم قرار دے کر نعیم پنجوتھا کے کاغذات منظور کرلیے،دوسری جانب اپیلٹ ٹربیونل نے پی پی 19 سے پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے عارف عباسی کی اپیل مسترد کردی،،فواد چودھری کو جہلم سے انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت مل گئی دریں اثناءایکشن ٹربیونل نے پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کو بھی الیکشن لڑنے کی اجازت دےدی،ایبٹ آباد میں مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض کے معاملے پر الیکشن ٹربیونل نے سماعت 8 جنوری تک ملتوی کر دی، ایپلٹ ٹربیونل نے شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی منظور اور حماد اظہر کے مسترد کرنے کیخلاف درخواست پر آر اوز سے جواب طلب کر لیا،علاوہ ازیں پی ٹی آئی کے رہنما حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کےخلاف بھی دائر اپیل پر سماعت ہوئی، الیکشن ٹربیونل نے آر او کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا،دوسری جانب حلقہ این اے 122 سے بانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کےخلاف اپیل سماعت کےلئے مقرر کر دی گئی ہے، ایپلٹ ٹربیونل کے جج رسال حسن سید آج اپیل پر سماعت کریں گے ، حلقہ این اے 119 سے مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کےخلاف اپیل پر بھی سماعت آج ہو گی،الیکشن اپیلٹ ٹریبونل میں کاغذات نامزدگی سے متعلق درخواستوں اور اپیلوں پر سماعت کے دوران اسلام آباد اپیلٹ ٹریبونل کے جسٹس ارباب طاہر نے آر اوز سے متعلق اہم ریمارکس دیے، انہوں نے کہا ریٹرننگ افسران جب سکروٹنی کررہے ہوتے ہیں تو ان کے ساتھ الیکشن کمیشن کا نمائندہ ہونا چاہیے،جسٹس ارباب طاہر نے کہا ریٹرننگ افسران نے الیکشن ایکٹ کا 62(9) تو پڑھ لیا کہ کاغذات مسترد کرسکتے ہیں، آر اوز نے الیکشن ایکٹ کا 62(10) نہیں پڑھا، پڑھتے تو پتا چل جاتا کہ کیسے کنفرنٹ کرانا ہے،الیکشن کمیشن نے آر اوز کو باقاعدہ معاونت فراہم نہیں کی، آر او کے ساتھ کمیشن کا نمائندہ ہونا چاہیے تھا،الیکشن کمیشن کے وکیل نے سماعت کے دوران بتایا آر اوز کو پہلے تربیت فراہم کی گئی تھی جس پر جسٹس ارباب طاہر نے کہا تربیت تو فراہم کی گئی لیکن پورا قانون نہیں پڑھایا گیا، آر او صاحب آپ نے اپنے آرڈرز میں عدالتی فیصلوں کے بھی حوالے دیے ہیں،کچھ آرڈرز میں تو متعدد عدالتی حوالے دیے گئے ، کافی تفصیلی آرڈرز تھے، آپ نے جن فیصلوں کا حوالہ دیا ،کیا وہ مکمل پڑھے بھی تھے ؟۔