PTIکے پاس بلا رہے گا یا نہیں؟،الیکشن کمیشن کی نظرثانی درخواست پر فیصلہ محفوظ

پشاور: (بیورورپورٹ)پی ٹی آئی کے پاس”بلا“رہے گا یا نہیں؟پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کی نظرثانی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

جسٹس اعجاز خان نے نظرثانی درخواست پر سماعت کی،الیکشن کمیشن کے وکیل سکندر مہمند نے دلائل کا آغاز کیا تو جسٹس اعجاز خان نے استفسار کیا سپریم کورٹ نے کوئی ایسا آرڈر دیا کیا ایک ہائیکورٹ کا حکم پورے ملک کیلئے ہوتا ہے، اخبار میں پڑھا تھا، کیا ایسا کوئی حکم ہے بھی؟۔

سکندر مہمند نے کہا بالکل سپریم کورٹ نے آر اوز پر لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کیا ، پہلا پوائنٹ ہے یکطرفہ کارروائی کے تحت فیصلہ معطل کیا گیا، دوسرا پوائنٹ انٹرم ریلیف و حتمی استدعا ایک ہی ہے،الیکشن کمیشن کیس کا بنیادی فریق ہے، عدالت نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ،ڈپٹی اٹارنی جنرل کو سنا جو صوبائی و وفاقی حکومت کے نمائندے ہیں،جسٹس اعجاز خان نے استفسار کیا کیس میں اصل درخواست گزار کہاں ہے؟ سکندر مہمند نے جواب دیا معلوم نہیں شاید خود پیش نہیں ہوئے۔

جسٹس اعجاز خان نے ریمارکس دیئے کیس میں فیصلہ نہیں کر سکتے، 9 جنوری کو کیس ڈویژن بنچ کیلئے لگا ہے،وکیل الیکشن کمیشن سکندر مہمند نے کہا نہیں کہہ رہا کوئی فیصلہ دیا جائے، صرف معطلی کا فیصلہ واپس لیا جائے، پھر ڈویژن بنچ کے سامنے کیس پر دلائل دیں گے، 9 جنوری تک معطلی کا فیصلہ واپس لیا جائے۔

ایڈووکیٹ جنرل عامر جاوید نے دلائل دیتے ہوئے کہاکیس میں فریق نہیں بننا چاہتے، نگراں صوبائی حکومت کیلئے تمام جماعتیں برابر ہےں،کوئی تعلق نہیں ،نام ڈیلیٹ کیا جائے اگر نوٹس جاری کیا جاتا ہے تو پھر عدالتی معاونت کریں گے،جسٹس اعجاز خان نے سوال کیا وفاقی حکومت کا بھی یہی مو¿قف ہے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا جی ہمارا بھی یہی مو¿قف ہے،عدالت نے وکیل الیکشن کمیشن کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔