این اے 130، نواز شریف کے کاغذات منظوری کیخلاف اپیل دائر

لاہور (اپنے نمائندے سے) سابق وزیراعظم وقائد ن لیگ نواز شریف کے این اے 130سے کاغذات منظوری کےخلاف الیکشن ٹریبونل میں اپیل دائر کر دی گئی،اپیل پاکستان عوامی محاذ کے سربراہ اشتیاق چودھری ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا نوازشریف کو سپریم کورٹ نے تاحیات نااہل قرار دیا، نوازشریف الیکشن لڑنے کے اہل نہیں، ریٹرننگ افسر نے حقائق کے برعکس کاغذات منظور کئے،نوازشریف کے کاغذات نامزدگی مسترد کر کے نااہل قرار دیا جائے۔