پرانی تعمیرات جلد مسمار ،کام مزید تیز کرنے کا حکم، لاہور چڑیا گھرمکمل طور پرنیا ومنفرد نظر آنا چاہیے،محسن نقوی

لاہور(خبر نگار)وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے لاہورچڑیا گھر کا تفصیلی دورہ کرکے اپ گریڈیشن کام کا جائز ہ،تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا۔

محسن نقوی نے چڑیا گھر میں پرانی تعمیرات نہ گرانے پرناراضگی کااظہار کیا اور حکم دیا پرانی تعمیرات کو جلد مسمار ،کاموں کو مزید تیز کیا جائے،محسن نقوی نے استفسار کیااتنا انتظار کس بات کا؟پرانی تعمیرات کوبر وقت مسمار کیوں نہیں کیاگیا؟اب انتظار کئے بغیر پرانے سٹرکچرز کوگرایا جائے ،مزید تاخیر نہ کی جائے۔

وزیراعلیٰ نے انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی پنجاب کی ٹیم کو بھی چڑیا گھر طلب کرتے ہوئے کہالاہور چڑیا گھرمکمل طور پرنیا ورمنفرد نظر آنا چاہیے،شہریوں خصوصاً بچوں کی تفریح کےلئے نئے جانور لانے کے عمل کو تیز کیاجائے۔

محسن نقوی نے اپ گریڈیشن پروگرام کے تحت جانوروں کے پنجروں کو کشادہ رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا جانوروں کےلئے عالمی معیار کے پنجرے بنائے جائیں،شیروں ودیگر جانوروں کی خوراک اور دیکھ بھال پر خصوصی توجہ دی جائے،لاہور چڑیا گھر کو انٹرنیشنل سٹینڈرڈ کے مطابق اپ گریڈ کرنے کیلئے کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

دریں اثنا نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سال نو 2024 کی آمد پر اہل وطن کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے عزم چیلنجز سے زیادہ بلند ہے، یقین ہے 2024 پاکستانی قوم کےلئے امید کی کرن لائے گا، جذبے، عزم اور محنت سے ہر کام ممکن ہے، 2023 میں پوری کوشش کی عام آدمی کی زندگیوں میں بہتری لائی جائے۔

نگران وزیراعلیٰ نے کہا پاکستان نے ترقی کا سفر شروع کردیا اب رکنے والا نہیں، ملک کا مستقبل روشن ،تابناک ہے، سال کو خوش آمدید کہتے ہوئے اپنی کامیابیوں اور ناکامیوں کا جائزہ لینا ہو گا،محسن نقوی نے کہا پاکستان کو خوشحال ملک بنانے کےلئے تمام ترصلاحیتیں بروئے کارلانے کے عزم کی تجدید کرتے ہیں۔