سڈنی (مشرق نیوز) آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف سڈنی ٹیسٹ کیلئے نے سکواڈ کا اعلان کردیا،آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر کا 12 سالہ ٹیسٹ کیریئر بھی ہوم گراونڈ سڈنی پر اختتام پذیر ہوگا، دونوں ٹیمیں 3 تا 7 جنوری تک تاریخی کرکٹ گراونڈ میں مدمقابل آئیں گی۔آسٹریلوی سکواڈ میں کپتان پیٹ کمنز، ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، سٹیو سمتھ، مارنس لبوشین، نیتھن لوئن، مچل مارش، لانس مورس، مچل سٹارک، سکاٹ بولینڈ، ایلکس کیری، کیمرون گرین، جوش ہیزل وڈ اور ٹریوس ہیڈ شامل ہیں۔سڈنی میں پاکستان ٹیم کو28 برس سے فتح کا انتظار ہے جبکہ آخری بار 1995 میں مشتاق احمد کی جادوگری نے سرخرو کرایا تھا۔تین میچوں پر مشتمل سیریز میں آسٹریلیا کو پاکستان کیخلاف 0-2 کی برتری حاصل ہے۔
آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف سڈنی ٹیسٹ کیلئے نے سکواڈ کا اعلان کردیا


















